اداکارہ اریبہ حبیب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے خوشی خوشی شادی کا لڈو کھالیا اور نیا سال کا استقبال شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جبکہ ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اریبہ حبیب نے اپنی زندگی کے اس خاص دن پر لال رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا ہے جبکہ ان کے شوہر سعدین شیخ نے گہرے نیلے رنگ کی شیروانی پہنی ہے۔نکاح کی یہ تقریب دن کے وقت ہوئی۔ اپنی زندگی کے اس خوبصورت دن کو یادگار بنانے کے لئے اداکارہ کی جانب سے نکاح نامے پر دستخط سے لیکر تقریب کے ہر ہر لمحے کی تصاویر پوسٹ کی گئیں۔ ان تصاویر میں اداکارہ کو شوہر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اسٹیج کے اردگرد دیگر مہمان بھی موجود ہیں۔

Image Source: Instagram

مزید براں ، ان نکاح کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی جس میں اداکارہ کے شوہر نے نکاح کے بعد ان کو محبت سے ماتھے پر بوسہ کیا جس پر مہمانوں نے خوب شور کیا۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

اس سے پہلے اریبہ حبیب کی جانب سے اپنے مایوں ومہندی کی رسم کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جس میں انہوں نے اورنج کلر کا خوبصورت لہنگا اور پھولوں کا زیور پہنا ہوا ہے۔ ان وائرل تصویروں میں اریبہ مہمانوں کے ساتھ اپنی مہندی کی رسم خود بھی انجوائے کرتی نظر آئیں۔

Image Source: Instagram

اداکارہ نے رواں برس اگست میں اپنے ہونے والے جیون ساتھی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی بات ’پکی‘ ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے شوہر سعدین کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔

علاوہ ازیں، شادی سے چند دن پہلے انسٹاگرام پر اداکارہ نے شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ’اریبہ ویڈز سعدین‘ کا استعمال کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کی شادی کا کارڈ ایک فریم میں تھا اور اسے سنہری خطاطی کے ساتھ لکھا گیا جبکہ ساتھ میں ایک موم بتی اور مٹھائی کا ڈبہ بھی موجود تھا۔

Image Source: Instagram

خیال رہے کہ اداکارہ اریبہ حبیب نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، اس کے بعد وہ اے آر وائے کے کامیاب ڈرامے ’کوئی چاند رکھ‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن کی دنیا میں ڈیبیو کیا اور ‘نیہر’، ’جانباز’ اور ’جلن’ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کی۔ اریبہ ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا ویڈیو لاگنگ بھی کر رہی ہیں۔ وہ اپنے ویڈیو لاگز میں مداحوں کو اپنی روز مرہ کی زندگی سے آگاہ کرتی ہیں، ایسا کرنے کا ان کا مقصد صرف یہ ہے کہ لوگوں کو اس بات کا اندازہ ہو کہ مشہور شخصیات بھی عام لوگوں کی طرح ہی زندگی گزارتی ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل اداکارہ اریبہ حبیب نے نجی ٹی وی پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں شرکت کی تھی، جہاں اداکارہ نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں آئٹم نمبرز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس ان کے دیکھنے والے موجود نہیں ہیں اور نہ ہی ہم اپنی لڑکیوں کو آئٹم نمبر میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago