معروف ماڈل آمنہ الیاس کے بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ تصویر میں ماڈل کو غیر مناسب لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماڈل پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں آمنہ الیاس کی جانب سے انسٹا گرام پر تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس میں انہیں چمکدار مرون گاؤن میں دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ تصویر میں ان کی ٹانگ برہنہ ہے۔
اس بولڈ فوٹو شوٹ پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان ، منال خان ، ماہرہ خان ، ژالے سرحدی نے دل کے ایموجیز بناتے ہوئے بھرپور انداز میں آمنہ الیاس کی تصاویر کو سراہا ہے۔ جبکہ معروف گلوکار یاسر جسوال نے لکھا ہے ” واہ واہ ووم” اور معروف فوٹو گرافر ایاز انیس نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “ہمیشہ ایک سپر ماڈل کے روپ میں”۔
پاکستانی سپر ماڈلز کے لیے غیر اخلاقی تصاویر شیئر کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے، اداکاراؤں کی جب فین فولوئنگ کم ہونے لگتی ہے تو اس قسم کے فوٹو شوٹ کرکے وہ لوگوں کی توجہ مرکز بن جاتی ہیں۔ آمنہ الیاس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انڈسٹری کی سب سے موزوں ترین شخصیات میں سے ایک ہیں کیونکہ وہ اپنے ورزش کے معمولات پر سمجھوتہ نہیں کرتیں۔ تاہم ان کے اس بولڈ فوٹ پر سوشل میڈیا صارفین ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
ایک صارف نے ان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “غریبوں کی نورا فتیحی” ،کچھ صارفین نے آمنہ الیاس ان کے لئے “شرم کرلو” سمیت دیگر نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے۔
جبکہ بعض نے تو ماڈل کو ’پاکستانی معاشرے کی روایات کا بھرم‘ رکھنے کا مشورہ دیا اور کچھ نے تو انہیں تجویز دی کہ وہ اپنا نام تبدیل کردیں یا پھر وہ ایسے فوٹوشوٹ کروانا بند کریں۔ اس کے علاوہ کئی نے آمنہ الیاس کی تصاویر کو ’بیہودہ‘ قرار دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا۔
مزید پڑھیں: اداکارہ ثناء فخر شوہر کے ساتھ بولڈ تصویر شئیر کرنے پر تنقید کا شکار
یہاں یہ بتاتے چلیں کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ آمنہ الیاس پر بولڈ تصاویر کی وجہ سے تنقید کی گئی ہو، ان پر ماضی میں بھی ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے معروف ڈیزائنر ارم خان کا تیار کردہ لباس میں پروموشنل شوٹ کیا تھا، جوں ہی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا اور صارفین نے ان کے میک اپ، بالوں ،جیولری کو چھوڑ کرکے جسمانی اعضاء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ایسی مزید تصویریں شئیر نہ کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔
یاد رہے کہ آمنہ الیاس کا شمار انڈسٹری کی بولڈ اور صاف بیان دینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ سماجی مسائل، خواتین و بچوں پر تشدد سمیت رنگ، نسل و صنف کی بنیاد پر تفریق روا رکھے جانے والے مسائل پر بھی کھل کر بولتی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…