لاہور میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی خوفناک ون ویلنگ کی ویڈیو وائرل

ون وہیلنگ، اسے اگر موت کا کھیل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، اس کے باعث ملک بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں ہر سال نوجوان اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں، افسوس کے ساتھ آج بھی کئی شہروں کی مصروف ترین سڑکوں پر یہ موت کا کھیل کھیلا جاتا ہے، جس کی مثال حالیہ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو ہے۔

ملک میں بھر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اگرچے اس خوفناک کھیل کی روک تھام کے لئے سخت ترین ایکشن لیے گئے ہیں لیکن افسوس یہ موت کا کھیل سڑکوں اور شاہراہوں پر ہم روز کی بنیاد پر دیکھتے ہیں، جہاں ناصرف نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ اور دیگر کرتب دیکھاتے ہیں وہیں وہ دیگر شہریوں کی بھی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

Image Source: Pak Wheels

اس کے علاوہ، کم عمر لڑکوں میں موٹر سائیکل چلانے کا رجحان بھی پریشان کن حدتک بڑا ہے، یہ ایک انتہائی سنجیدہ مسئلہ اور ایسے نوجوانوں کی کسی بھی قیمت پر حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ کیونکہ ان کی وجہ سے بھی دیگر لوگوں کی جان کو بھی کھلم کھلا خطرات ہیں۔

یہ موت کا کھیل زیادہ تر خاص مواقع پر دیکھا گیا ہے جیسے یوم آزادی، عید، اور نئے سال کی شام، جہاں یہ بائیکر سڑکوں پر اپنے ون وہیلنگ اسٹنٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ لیکن اس بار سوشل میڈیا پر ایک حیران کن ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کو ون ویلنگ جیسے خوفناک اسٹنٹ پرفارم کرتے دیکھا گیا ہے۔

Image Source: Screengrab

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں ایک لڑکی اور ایک لڑکے کو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر موٹر بائیک کا خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس دوران مذکورہ لڑکی جو بظاہر بہت ہمت والی نظر آ رہی ہے، وہ بغیر کسی ڈر وخوف کے جب لڑکا کھڑے ہونے کا کرتب دیکھاتا ہے، تو وہ بائیک پر اگلے حصے پر موجود ہوتی ہے۔

Image Source: Screengrab

بعد ازاں ویڈیو میں، لڑکی کو اپنے بوائے فرینڈ کی پیٹھ سے چمٹا ہوا اور لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ایک مصروف ترین انڈر پاس پر خطرناک ون وہیلنگ کرتا ہے، جس میں بظاہر کئی بار خواتین کے گرجانے کا شبہ رہتا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پولیس ویڈیو میں موجود وہیلرز کی تلاش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں موٹر سائیکل چوری بچوں کا کھیل بن گیا

بدقسمتی سے، مختلف سڑکوں پر ون وہیلنگ کا خطرناک رجحان جاری ہے، کیونکہ موٹر سائیکل سوار، جن میں زیادہ تر نوجوان ہیں، اکثر اپنی موٹرسائیکل کو ایک پہیے پر پوری رفتار سے چلاتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ ناسمجھ اور بیوقوف موت کے سودا گر بائیکرز ہیلمٹ پہننے کی بھی زحمت نہیں کرتے ہیں۔

واضح رہے حالیہ برسوں میں پاکستان میں نوجوانوں میں اس خوفناک کھیل میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ موت کے سوداگر دن اور رات ناصرف اپنی موٹر سائیکلیں پچھلے پہیے پر چلاتے ہیں، بلکہ خوفناک کرتب بھی دکھاتے ہیں، جیسے چلتی موٹر سائیکل پر لیٹنا، سیٹ پر کھڑے ہونے جیسے سمیت دیگر خطرناک اسٹنٹس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کے پی حکومت کا نوشہرہ میں پہلا موٹر اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان

اس طرح کے بائیکرز کی وجہ سے افسوس کے ساتھ کبھی کبھی وہ لوگ بھی نقصان اٹھا بیٹھتے ہیں، جو قانون کے مطابق سڑکوں پر گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلا رہے ہوتے ہیں۔ اگرچے حکومت پنجاب کی جانب سے ون ویلنگ پر سخت پابندی ہے، لیکن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام ہیں اور یہ موت کے سودا گر سڑکوں پر آزاد ہیں۔ جو ناصرف خود نقصان آٹھاتے ہیں بلکہ کسی بےگناہ کو بھی اپنی غفلت کی بھید چڑھا دیتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago