اداکار شہروز سبزواری وزیراعظم عمران خان سے ناراض کیوں؟

نوجوان اداکار شہروز سبزواری آج کل اپنی ایکٹینگ سے زیادہ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹوں کے باعث خبروں میں “اِن” رہتے ہیں۔ بلکہ کئی بار تو وہ سوشل میڈیا پر اپنے متضادبیانات کی وجہ سے صارفین کی شدید تنقید کا نشانہ بھی بنے ہیں۔ لیکن اس بار انہوں نے ایک سنجیدہ بلکہ حساس مسئلے کی طرف توجہ دلوائی ہے اور وہ وزیر اعظم عمران خان سے سخت ناراض ہیں۔

اداکار شہروز سبزواری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور وزیر اعظم عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹس کو بھی ٹیگ کیا۔

Image Source: Instagram

انسٹا گرام پر شہروز سبزواری نے اپنی اسٹوری میں کہا کہ “عمران خان ہم آپ کے سپوٹر (حمایتی)ضرور ہیں مگر حضور پاک صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم کے سامنے یہ کائنات بھی کچھ نہیں ہے۔” پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار شہروز سبزواری نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ “پنجاب ٹیکسٹ بُکس کو ٹھیک کرو ورنہ تباہی تیرا مقدر ہے۔”

Image Source: Instagram

بطور مسلمان ہمارا یہ ماننا ہے کہ حضرت محمد صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم ہمارے آخری نبی ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔

اس حوالے سے یہ یاد رہے کہ وزارت مذہبی امور نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم کے نام کے ساتھ خاتم النبیین استعمال کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جس کہ مطابق سرکاری و غیر سرکاری تمام امور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھا اور پڑھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب میں قومی ہیروز اور ملکی سالمیت کے خلاف مواد پر مبنی31 پبلیشرز کی کتابوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Image Source: Instagram

شہروز سبزواری نےپنجاب کی نصابی کتب سے ناکافی معلومات کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کامطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اداکار کی جانب سے اس سنجیدہ مسئلے کو اجاگر کرنے پر کچھ مداحوں نے تو ان کے موقف کی حمایت کی جب کہ دیگر مداحوں نے انہیں وزیر اعظم سے درخواست کرنے کی بجائے دھمکی آمیز رویہ اپنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

دیکھا جائے تو میڈیا انڈسٹری کے نوجوان اداکار اور بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی اور پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے طلاق پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنے بلکہ یوں کہنا بجا ہو گا کہ دوسری شادی کرنے پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور سوشل میڈیا پر کئی مہینوں تک ان کی شادی پر بحث نے تھمنے کا نام نہیں لیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago