اسلامی معاشرے میں علماء کی حیثیت اور ان کے منصب کی اپنی ایک اپنی الگ اہمیت اور احترام ہوتا ہے، امت کی رہنمائی اور اصلاح کی زندگی کا اولین مقصد ہوتا ہے، انہیں معاشرے کا سب سے ذمہ دار شہری تصور کیا جاتا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کچھ نام نہاد علماء نے گویا اس منصب کے تقدس اور عزت کو بری طرح متاثر کرکے رکھا دیا، انہی چند لوگوں میں ایک نام مفتی عبدالقوی کا ہے، جنہوں نے بظاہر اب تمام حدوں کو پار کرکے رکھ دیا ہے، لہذا اس اس سلسلے میں اب مفتی عبدالقوی سے اعلی ترین مذہبی اعزاز یعنی مفتی کا اعزاز واپس لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے تنازعات کا شکار رہنے والے مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی سے مفتی کا اعزاز واپس لے لیا گیا ہے، انہیں اب محض عبدالقوی کے نام سے ہی پکارا جائے گا، یہی نہیں ان کے خاندان کی جانب سے بھی ان کی متنازعہ ویڈیوز اور تنازعات کو دیکھتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ انہیں اب آئسولیشن یعنی تنہائی میں رکھا جائے گا۔
یقیناً آپ نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عبدالقوی کی متنازعہ ویڈیو اور آڈیوز وائرل دیکھی ہونگی البتہ ہر بار عبدالقوی کسی نہ کسی بہانے سے اسے اپنے خلاف شازش قرار دیتے تھے، یا اس سے اظہار لاتعلقی کرلیتے تھے، تاہم حال ہی میں حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیوز نے اس عبدالقوی اور حمایت کرنے والوں کے پاس کوئی راستہ نہ بچا، کیونکہ ان کے خلاف ثبوت بظاہر کافی واضح تھے، نتیجتاً انہیں اپنے اتنے معتبر اعزاز سے محروم ہونا پڑا ہے۔
مرحوم سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی متنازعہ ویڈیوز اور پھر ان کے قتل کی تفتیش اور تحقیقات کا حصہ بننے والے مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کا نام کسی تنازعہ میں آنا ، اب کوئی انوکھی بات نہیں رہی ہے، وہ اپنے بیانات اور اپنی متنازعہ ویڈیوز کی وجہ سے اکثر وبیشتر بحث کا باعث رہے ہیں، کچھ عرصہ قبل ان کا شراب سے متعلق ایک بیان وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے “الکوحل” کو حلال قرار دیا تھا، اس پر انہیں ناصرف تمام مذہبی حلقوں بلکہ عام عوام کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انہیں متنازعہ ویڈیوز میں ایک اور اضافہ حال ہی میں ہوا، جس میں دیکھا گیا کہ عبدالقوی کو مشہور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے ایک زور دار تھپڑ رسید کیا گیا۔ حریم شاہ کے مطابق عبدالقوی نے ان سے انتہائی نازیبا گفتگو کی اور جب بات حد سے بڑھ گئی تو انہیں عبدالقوی کو ناصرف ہاتھ سے بلکہ اپنی چپل سے بھی مارا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حریم شاہ اس واقعے سے قبل بھی عبدالقوی کی کئی ویڈیو کال شئیر کرچکی ہیں۔
حریم شاہ نے دوران انٹرویو واقعے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالقوی بےشرموں کی طرح ان سے منشیات، الکوحل اور زینا کی بات چیت کررہے تھے، بعدازاں یہ بات اس وقت ثابت ہوئی، جب عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دیکھا گیا وہ حریم شاہ رات گزارنے پر اسرار کررہے تھے۔
اس حوالے سے جمعے کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالقوی کے چچا عبدالواحد ندیم کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی عرصے سے کچھ لوگوں کی جانب سے عبدالقوی کو محض میڈیا کی خبروں کے لئے غلط طریقے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
عبدالقوی کے چچا عبدالواحد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک قابل احترام اور قابل عزت خاندان سے ہیں، جو دارالعلوم عبیدیہ کے توسط سے ملتان میں مذہبی تعلیمات کے فروغ کے لئے کام کررہے ہیں، ہماری یہ خدمت مذہبی فرقہ پرستی سے بالاتر رہی ہے۔
عبدالواحد ندیم کے مطابق ” وہ انتہائی بھاری دل کے ساتھ، اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ وہ مفتی کا اعزاز عبدالقوی سے واپس لے رہے ہیں، ہم اب انہیں اب مفتی کے نام سے مزید نہیں پکاریں گے، کیونکہ انہوں نے ہمارے خاندان اور اس کی عزت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ یہی نہیں ساتھ ہی انہوں نے عبدالقوی سے ان کا موبائل فون بھی لے لیا ہے اور اب وہ عبدالقوی کا نفسیاتی علاج بھی کرائیں گے جس کا وہ شکار ہیں۔
دوسری جانب حریم شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں عبدالقوی پر ہاتھ آٹھانے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے، ان کے مطابق یہ لوگوں کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ انہیں تھپڑ لگنا چاہیے تھا یا نہیں۔ انہوں نے اس دوران دعویٰ بھی کیا کہ ان کے پاس کافی ثبوت ہیں، جنہیں وہ وقتاً فوقتاً منظرعام پر لائیں گی۔
اس تنازعے کے دوران عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ کھانا کھا رہے تھے، اس دوران حریم شاہ کی وہاں سہلیاں بھی موجود تھیں، جو ان سے پوچھتی ہیں کہ انہیں کونسی ڈرنگ پسند ہے تو وہ کہتے ہیں مجھے لال والی پسند ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…