کورونا میں مبتلا ماہر نفسیات نے اکلوتی بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ملتان میں کورونا میں مبتلا معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر نے بیٹی کو گولی مار کے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے جسٹس حمید کالونی میں پیش آیا ہے۔ ڈاکٹر کی جانب سے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے کا مقدمہ  ڈاکٹر اظہر حسین کی بیوہ بشریٰ بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے پولیس کو درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ان کے شوہر ڈاکٹر اظہر حسین ایک ماہر نفسیات تھے اور کورونا میں مبتلا تھے۔وہ اس بیماری کو لے کر شدید ڈپریشن کا شکار تھے اور چار ماہ سےان کا نفسیاتی علاج بھی چل رہا تھا۔

وقوعہ کے دن مقتولہ بیٹی علیزہ حیدر دوسرے کمرے میں ایف سی پی ایس کے ٹیسٹ کی تیاری کر رہی تھی کہ اچانک گولی چلنے کی آواز آئی، جب انہوں نے کمرے میں جا کر دیکھا تو جوان بیٹی خون میں لت پت پڑی تھی، اسے نشتر اسپتال لے کر گئے لیکن اس کی سانسیں رک چکی تھیں۔ مقتولہ ڈاکٹر علیزہ حیدر تین بچوں کی ماں تھی۔

بیوہ بشری بی بی کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بعدازاں میرے شوہر نے خود کو کمرے میں بند کرکے اندر سے دروازہ لاک کرلیا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی، دروازہ توڑ کر دیکھا تو سب کچھ ختم ہوچکا تھا۔

ملتان پولیس نے بیوہ بشریٰ بی بی کی مدعیت میں قتل اور خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔


اس واقعے کے حوالے سے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین اور ان کی بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کے درمیان فیملی جائیداد کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ڈاکٹر نے طیش میں آکر گھر میں پہلے اپنی بیٹی کو گولی ماری، لیکن جب ایمبولینس میں ان کو بیٹی کی موت کی اطلاع ملی تو انہوں نے شدید صدمے میں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی ختم کرلی۔

یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ ماہر نفسیات جو اپنی کونسلنگ کے ذریعے دوسروں میں جینے کی اُمنگ پیدا کرتے ہیں اور خودکشی جیسے انتہائی اقدام سے روکتے ہیں تو پھر ایسا کیا ہوا کہ ڈاکٹر اظہر حسین اتنا بڑا قدم اٹھانے پر مجبور ہوگئے؟ ایسی کیا وجوہات تھیں جو انہوں نے اپنی اکلوتی بیٹی کی جان لے لی؟ ان تمام سوالات اور اس معاملے کے اصل حقائق جاننے کے لئے پولیس اس کیس کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

22 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

7 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago