عبدالقوی کی برہنہ حالت میں نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل


0

تنازعات کا شکار رہنے والے نام نہاد عالم دین عبد القوی سے کون واقف نہیں ہے، اگر یوں کہا جائے کہ عبدالقوی اور تنازعات کا آپس میں کوئی چولی دامن کا ساتھ ہے، تو شاید یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا۔ کیونکہ اس ہی حوالے سے سوشل میڈیا پر عبدالقوی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ ناصرف برہنہ حالت میں موجود ہیں بلکہ نازیبا حرکات وسکنات کرتے بھی دیکھائی دیئے ہیں. اس وائرل ویڈیو نے ان کے خلاف اب ایک اور نئے تنازعے کو جنم دے دیا ہے۔

عبدالقوی جو وقتا فوقتا منفی خبروں کی زد میں رہے، اور انہیں منفی خبروں کے باعث ان کے اہلخانہ اور مذہبی رہنما انہیں نظر بند اور عوامی سطح پر میل جول رکھنے کی پابندی بھی عائد کرچکے ہیں۔ یہی نہیں ان کے اساتذہ کی جانب سے ان سے مفتی (عالم دین) کا خطاب واپس لے چکے ہیں۔ لیکن افسوس کہ عبدالقوی اپنے آپ کو بدنام کروانے کا کوئی موقع چھوڑتے نہیں ہیں۔ عبدالقوی کا پہلی بار خبروں میں اس وقت تذکرہ آیا، جب ان کا نام قندیل بلوچ کے قتل معاملے سے جوڑے جانے لگا۔ لیکن اس بار گویا انہوں نے شرمندگی کی تمام حدیں ہی گویا پار کردیں ہوں۔

A Leaked Video Call Between Mufti Abdul Qavi & Hareem Takes The Internet By Storm
Image Source: Instagram

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے مطابق عبدالقوی کسی سے ویڈیو پر کال پر گفتگو کررہے ہیں، اس دوران پوری برہنہ حالت میں ناصرف موجود ہیں بلکہ وہ ناقابل ذکر نازیبا حرکات اور سکنات کر رہے ہیں۔ اگرچے وہ ویڈیو کام پر کس سے بات کررہے ہیں، یہ بات تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔

جوں ہی سوشل میڈیا پر عبدالقوی کی ویڈیو وائرل ہوئی، لوگوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ٹوئیٹر پر اس وقت ھیش ٹیگ مفتی قوی کا ٹرینڈ زیر گردش ہے۔ ہماری جانب سے نازیبا مواد ہونے کے باعث اسے شئیر نہیں کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل بھی سوشل میڈیا پر عبدالقوی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا گیا تھا، عبدالقوی ایک بیڈ پر بیٹھے موبائل فون استعمال کررہے ہیں اور اتنی دیر میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ انہیں ایک زور دار تھپڑ رسید کرتی ہیں، حریم شاہ کے مطابق عبدالقوی نے ان سے نازیبا گفتگو کی، جس پر انہوں نے ردعمل کے طور پر تھپڑ رسید کیا۔

اس عرصے میں سوشل میڈیا پر عبدالقوی کی ایک اور متنازعہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ان کے پسندیدہ مشروب کے بارے میں پوچھتی ہیں ، جس پر مذہبی عالم یہ کہتے ہیں کہ وہ “سرخ رنگ” کا مشروب پینا پسند کرتے ہیں۔

یاد رہے سوشل میڈیا پر عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو بھی کافی وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا گیا تھا کہ عبدالقوی کسی گھر میں موجود ہیں جہاں وہ ایک چینی خاتون کے ساتھ رقص کرنے میں مصروف ہیں۔ البتہ عبدالقوی کی جانب سے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا تھا، ان کے مطابق کسی نے ان کو بدنام کرنے کی سازش کی ہے، کسی اور کے دھڑ پر ان کے چہرے کو ایڈٹ کیا ہے وہ ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کریں گے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *