Categories: صحت

آٹھ تمباکو نوشی کے نقصانات آپکی صحت پر کیا ہیں؟

تمباکو نوشی کے نقصانات کی پوری دنیا میں تشہیر ہوتی ہے اس کے باوجود لوگ اس عادت کو ترک کرنے پر تیار نہیں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ ساٹھ لاکھ افراد تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں میں مبتلا ہوکر مرجاتے ہیں جن میں سے چھ لاکھ سے زیادہ افراد خود تمباکونوشی نہیں کرتے بلکہ تمباکو نوشی کے ماحول میں موجود ہونے کے سبب اس کے دھوئیں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ بلاشبہ یہ ایک بد ترین لت ہے جس کے مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Tambako Noshi Ke Nuqsaanat

:تمباکو نوشی کے نقصانات

تمباکو میں موجود نکوٹین ہمارے دماغ میں موجود کیمیکل ڈوپامائن اور اینڈروفائن کی سطح بڑھادیتا ہے جس کی وجہ سے نشہ کی عادت پڑجاتی ہے۔یہ کیمیکل خوشی یا مستی کی حسیات کو بیدار کردیتے ہیں جس سے جسم کو تمباکو مصنوعات کی طلب ہونا شروع ہوجاتی ہے اور اگر جسم میں نکوٹین کی کمی ہونے لگے تو طبیعت میں پریشانی، اضطراب، بے چینی، ڈپریشن کے ساتھ ذہنی توجہ کا فقدان ہوجاتا ہے۔

اس لئے اس عادت کو ترک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔جبکہ یہ عادت آہستہ آہستہ ہمارے جسم کے مختلف اعضاء کو نقصان پہنچانا شروع کرتی ہے اور ہمیں کئی سالوں تک اپنے اندر ہونے والے نقصانات واضح نہیں ہوپاتے اور جب اس کے نقصانات واضح ہونا شروع ہوتے ہیں تب تک جسم تمباکو کے نشے کا مکمل طور پر عادی ہوچکا ہوتا ہے اور اس سے جان چھڑانا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ آج کے دور میں اس کے استعمال کے مختلف طریقے اپنائے جارہے ہیں جن میں نکوٹین والے ای سگریٹ، مختلف ذائقوں والے سگار اور شیشہ وغیرہ  شامل ہیں۔ آئیے ذیل میں جانتے ہیں کہ تمباکو نوشی سے ہماری صحت پر کیا کیا نقصانات ہوتے ہیں۔

گنج پن کا خطرہ

Image Source: Unsplash

تمباکو نوشی سے ممکنہ طور پر بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے جس سے گنج پن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔تمباکو میں موجود نکوٹین اور اس سے متعلق کیمیکلز ممکنہ طور پر بالوں سے محرومی کی شرح تیز کردیتے ہیں۔اس کے علاوہ تمباکو نوشی سے ورم کی سطح بڑھانے والے پروٹینز کی سطح بڑھتی ہے، اور بالوں کی جڑوں کو ان پروٹینز کی مقدار بڑھنے سے نقصان پہنچتا ہے۔

دانت کمزور ہوسکتے ہیں

عموماً تمباکو نوشی کرنے والے لوگوں کے دانت برش کرنے کے باوجود پیلے نظر آتے ہیں۔اس سے صرف دانت دیکھنے میں برے نہیں لگتے بلکہ جبڑوں اور دانتوں کی جڑوں میں کالا ٹار جم جاتا ہے جو ان کو بہت کمزور بنا دیتا ہے۔ 

نظر کمزور ہونے کا خدشہ

Image Source: Unsplash

تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا لوگوں میں عام لوگوں کے مقابلے نظر کے کمزور ہونے یا اندھے پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کچھ لوگوں کو تو موتیا کی بیماری ہوجاتی ہے جس میں سفید اور کالا موتیا شامل ہے۔

پھیپھڑوں میں انفیکشن

Image Source: Unsplash

مسلسل تمباکو نوشی کرنے والے سانس کی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں جس میں برونکائٹس اور ایفی زیما  قابل ذکر ہیں۔ایفی زیما میں پھیپھڑوں میں ہوا کی جگہیں بڑھ جاتی ہیں اس سے سانس لینے میں دشواری اور انفیکشن یعنی نمونیہ ہونے کاخطرہ رہتا ہے۔ اس حالت میں پھیپھڑوں کے ٹشو ہمیشہ کے لئے ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں جس سے مریض کو شدید کھانسی، سانس لینے میں دشواری اور دمہ کی علامات پیدا ہوجاتی ہیں۔ پھیپھڑوں کا نمونیہ ہونے کی صورت میں پھیپھڑوں کو مناسب آکسیجن نہیں ملتی، جس سے دوسرے اعضاء خاص طور پر دماغ بہت متاثر ہوتا ہے اور مریض کا سانس بند ہونے سے موت واقع ہوجاتی ہے۔

ہارٹ اٹیک کے خطرات

Image Source: Unsplash

تمباکو نوشی کی وجہ سے دل کے دورہ (ہارٹ اٹیک) ہونے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔ عام افراد کی نسبت تمباکو نوشی کرنے والے کو دل کی بیماری ہونے کا خطرہ دگنا ہوتا ہے۔ تمباکو کا دھواں خون کی شریانوں کو سخت کرنے کا باعث بنتا ہے جس سے دل کے پٹھوں کو خون کی فراہمی رک جاتی ہے اور دل کا دورہ پڑ جاتا ہے۔ سگریٹ نوشی سے دماغ کے اسٹروک جس میں دماغ کو خون کی فراہمی کم ہوجاتی ہے اور ہیمرج جس میں دماغ میں موجود خون کی شریانیں پھٹ جاتی ہیں، کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سیگریٹ نوشی کرنے والوں میں خواتین کی تعداد بڑی ہے، نوشین حامد

کیسنر کا سبب

Image Source: Unsplash

سگریٹ کا ذائقہ بہتر بنانے کے لیے اس میں بہت سے اضافی اجزا شامل کیے جاتے ہیں، سائنسی تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں سے کم از کم 50 اجزا ایسے ہیں جو کینسر پھیلانے کا باعث بنتے ہیں۔اس کے علاوہ تمباکو نوشی کے دیگر نقصانات میں ہڈیوں کا کمزور ہوجانا، معدہ کا السر، چہرے اور جسم کی جلد پر جھریاں پڑجانا بھی شامل ہے۔

Zameer Ali

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

24 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

7 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago