
یوں تو معروف پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے اپنی زبردست گلوکاری کی صلاحیت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنا ایک الگ مقام بنایا ہے، تاہم دنوں وہ ایک بڑی مشکل میں پھنس گئیں، کیونکہ ان پر ایک خاتون کی جانب سے 2 کروڑ روپے کا ہرجانہ دائر کردیا گیا ہے، خاتون کا الزام ہے کہ انہوں نے معروف گلوکارہ کے بیوٹی سلون سے مہنگے داموں ایک بالوں کا ٹریٹمنٹ کروایا تھا تاہم اس سے خاتون بال تو بہتر نہ ہوئے البتہ خاتون کے سر سے بال ہی گر گئے۔
تفصیلات کے مطابق زاہدہ نامی خاتون جن کا تعلق فیصل آباد سے ہے، انہوں نے پاکستان مشہور و معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی اور ان کی فیصل آباد میں واقع بیوٹی سیلون کی مالک پر دو الگ الگ کیسسز دائر کئے گئے ہیں۔

خاتون کے مطابق انہوں نے چند روز قبل بالوں کو سیدھے کروانے کی ٹریٹمنٹ کے لئے حدیقہ کیانی کے فیصل آباد میں واقع بیوٹی سیلون پر گئی، جہاں ٹریٹمنٹ کے بعد ان کے بالوں میں بہتری تو نہ آئی تاہم ان کے بالوں پر استعمال ہونے والی مصنوعات سے ان کے بالوں کو شدید نقصان پہنچا، جس سے ان کے بال گرنا شروع ہوگئے۔

لہذا اس سلسلے میں متاثرہ خاتون کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا اور بیوٹی سیلون پر ہرجانہ دائر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں اس نقصان کے بدلے میں ڈھائی کروڑ روپے ادا کیا جائیں۔

متاثرہ خاتون کی جانب سے قانونی نوٹس میں سیلون کی مالک حدیقہ کیانی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے سیلون کے اندر انتہائی ناقص، غیر معیاری اور نقصان دے کریموں اور اشیاء کا استعمال کر رہی ہیں۔ ان کے سیلون میں موجود عملا بھی غیر تربیت یافتہ ہے۔ جس کے باعث ناصرف وہ اپنے قیمتی بالوں سے محروم ہوئیں بلکہ اس سے ان کے سر میں زخم بھی ہوگئے ہیں۔ چنانچہ ان کی شخصیت متاثر ہونے اور اس کے علاج معالجے کے لئے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

قانونی نوٹس میں متاثرہ خاتون کا مزید دعوی ہے کہ ٹریٹمنٹ سے جہاں ان کے بال متاثر ہوئے وہیں اس عرصے میں وہ ایک شدید ذہنی تناؤ سے بھی گزری ہے۔ اور یہ بات حقیقت بھی ہے کہ اس صورتحال میں کون ذہنی تناؤ سے نہیں گزرے گا، خاص کرکے خواتین جن کے حوالے سے سب کو علم ہے کہ خواتین کو اپنے بالوں سے شدید محبت تو ہوتی ہے، بلکہ وہ خواتین کی زندگی میں حسن کی علامت بھی سمجھے جاتے ہیں۔

اس سلسلے میں فرنچائز مالک اور سروس دینے والے دونوں ہی کی طرف سے معاملے پر بیان بازی سے اجتناب کیا گیا، بلکہ جب یہ چیز ان کے علم میں لائی گئی تو انہوں نے معاملے حل کرنے کے لئے قانونی نوٹس کا جواب دینے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب مقامی عدالت نے معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی، فرنچائز سلون کی مالک، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو 16 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔
یاد رہے پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی پاکستان کی ایک نامور گلوکارہ اور سانگ رائٹر ہیں، جنہوں نے اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے کئی ملکی اور غیر ملکی ایوارڈز کو اپنے نام کررکھا ہے۔ سال 2006 میں انہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے بےپناہ خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے چوتھے بڑے صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ جبکہ عالمی سطح پر وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جنہیں اقوامی متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام کی پہلی گڈ ول سفیر بنایا گیا تھا۔
0 Comments