اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو ازواجی زندگی میں منسلک ہوئے20 سال ہوگئے


0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایۂ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے شادی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر یں شیئر کرکے انہیں خصوصی پیغام دیا۔

بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنی بیگم کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ آج ہماری ازدواجی زندگی کے 20 سال بیت گئے۔

لالا نے زندگی کے 20 سال ساتھ گزارنے اور ان کا ساتھ دینے پر اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ ان کی شریک حیات خیال رکھنے اور انہیں سمجھنے والی ہیں اور ان کے بچوں کے بہترین ماں ہیں۔

اپنی شادی کی سالگرہ کی تاریخ بھول جانے پر شاہد آفریدی نے اعتراف کیا کہ آج بھی وہ اپنی شادی کی سالگرہ بھول چکے تھے مگر ان کی اس غلطی کو ان کی اہلیہ نے معاف کردیا۔ اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ باتوں کو بھولنے پر معاف کرنا ان کی اہلیہ کی بہترین خصوصیات میں سے ایک خصوصیت ہے، نادیہ شاہد آپ کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔

ساتھ ہی ان کی اہلیہ نادیہ شاہد نے بھی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹ کی اور اپنے شوہر کی ٹوئٹ کو شیئر بھی کیا۔

شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے ٹوئٹ میں اپنے شوہر کو چھیڑتے ہو ئےلکھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ہر بار آپ کو باتیں اور چیزیں یاد دلانا پڑتیں ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ الحمد للہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ آپ ایک اچھے شوہر ، بہترین دوست اور رازدار ہیں۔

نادیہ شاہد نے اپنی ٹوئٹ میں اپنے شوہر کو حیرت انگیز شخصیت کا مالک بھی قرار دیا اور ساتھ ہی انہیں بھی شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

عام طور پر شاہد آفریدی سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی یا خاندان سے متعلق زیادہ چیزیں شیئر نہیں کرتے، تاہم ان کی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جب کہ ان کی بیٹیاں بھی ٹی وی کے بعض پروگراموں میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔ لیکن ان کی اہلیہ نادیہ شاہد کبھی بھی عوام کے سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی شاہد آفریدی نے کبھی اپنی ازدواجی زندگی کے متعلق کچھ خاص بتایا، لیکن لالا نےہمیشہ اپنی اہلیہ کی تعریف ضرورکی ہے۔

afridi
Image Source: Twitter

شادی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر شاہد آفریدی اور ان کی بیگم کی جانب سے ٹوئٹ سے یہ واضح ہے کہ اس جوڑے میں اچھی ذہنی ہم آہنگی ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی جانب سے شادی کی بیسویں سالگرہ پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے اور انہیں مبارک باد دیئےجانے پر کئی کرکٹرز نے بھی اس جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

afridi
Image Source: Instagram

شاہد آفریدی کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنی فیملی سے بہت محبت کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بوم بوم آفریدی بھی اپنی فیملی کو اپنا سب سے بڑا سپورٹ سسٹم مانتے ہیں۔ لالا کی پانچ بیٹیاں اقصیٰ، انشا، اجوا، اسمارہ، اور عروہ ہیں جو اپنے والد سے کافی مشابہت بھی رکھتی ہیں نیز بیٹیوں کا اپنے والد کے ساتھ نہایت دوستانہ تعلق ہے۔ اکثر موقعوں پر لالا کی بیٹیاں ان کے ہمراہ نظر آتی ہیں اور سب کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی 21 اکتوبر 2000 میں اپنی کزن نادیہ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے اور اس وقت وہ کرکٹ کی دنیا کا مقبول نام تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *