سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکار شہریار منور کی ڈھولکی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں ہونے والی اہلیہ ماہین صدیقی کے ساتھ بیٹھے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

sheheryar Munawar Wedding Festivities Begin
انہوں نے اس موقع پر براؤن رنگ کا کرتا زیب تن کیا جبکہ ماہین صدیقی بھی ڈھولکی کی مناسبت سے زرد شوٹ پہنی ہوئی ہیں اور بالوں میں گجرے بھی لگا رکھے ہیں۔
دونوں نے اپنی شادی کی تقریبات کو کافی حد تک نجی رکھا ہے، لیکن ان کے ملبوسات نے روایتی اور شاندار تھیمز کی جھلک پیش کی ہے جو اس شادی میں دیکھنے کو ملیں گی۔
شہریار اور ماہین کی ڈھولکی کی تقریب میں قریبی عزیز اور دوستوں کے علاوہ گلوکار عاصم رضا، ماہرہ خان اور مومل شیخ سمیت انڈسٹری کے دیگر اسٹارز نے شرکت کی۔
:مذید پڑھیئں
شہریار منور نے اپنی شادی کا بتادیا کہ کب ہے؟
شہریار، جو اپنی اداکاری اور دلکش شخصیت کی وجہ سے مشہور ہیں، اور ماہین، جو فیشن انڈسٹری کی نمایاں شخصیت ہیں، کی شادی سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی تقریبات میں سے ایک ہے۔
ڈھولکی میں گلوکار علی حمزہ اور جمی خان نے اپنے دلکش پرفارمنس سے مہمانوں کو محظوظ کیا۔
دونوں کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئیں، جہاں پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور دونوں کی جوڑی کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔
0 Comments