حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گلوکار و اداکار جنید خان ایک تقریب کے دوران حرا مانی کو اسٹیج پر بلا کر لیجنڈری گلوکارہ نازیہ حسن کا مشہور گانا ’سن میرے محبوب‘ گانے کی فرمائش کرتے نظر آئے۔

حرا مانی نے مائیک پکڑنے کے بعد جنید خان سے اپیل کی کہ ’پلیز میرا مذاق نہ اڑانا‘۔ اس کے بعد انہوں نے گانا شروع کرنے سے پہلے خود اعتراف کیا کہ میں ہمیش ریشمیا کی طرح بہت ناک سے گا رہی ہوں۔
Hira Mani Singing
اس کے بعد حرا مانی نے گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا ’میرے محبوب سُن‘ گایا۔ جس پر صارفین نے ایک بار پھر اُن کا مذاق بنایا اور گلوکاری چھوڑ کر اداکاری پر دھیان دینے کا مشورہ دیا۔
0 Comments