بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان نے گروپ اسٹیج کے 9 میں سے 4 میچز جیت کر 8 پوائٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ورلڈ کپ کے سفر کا اختتام کردیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی نے ورلڈکپ کیلئے مجموعی انعامی رقم 10 ملین (ایک کروڑ) ڈالرز رکھی ہے۔
آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کیلئے فی میچ کامیابی پر 40 ہزار ڈالرز کی رقم رکھی ہے جبکہ گروپ مرحلے سے باہر ہونیوالی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔
Pakistan Team Prize Money
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 4 کے میچز میں کامیابی حاصل کی، پاکستان کو 4 میچ جیتنے پر ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز جبکہ گروپ مرحلے کے ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فارمولے کے مطابق ورلڈکپ میں گروپ مرحلے میں باہر ہونیوالی پاکستانی ٹیم کو مختص انعامی رقم میں سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز (پاکستانی 7کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد) ملیں گے۔
آپ کو بتاتے ہیں کہ آئی سی سی کی جانب سے سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8 ، 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے، ورلڈکپ کی رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ جبکہ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
0 Comments