نیلام گھر سے شہرت حاصل کرنے والے میزبان طارق عزیز انتقال کرگئے


0

پاکستان کے مشہور و معروف ٹی وی میزبان ادیب اور فلمی اداکار طارق عزیز حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث آج لاہور میں چوراسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی خبر پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق معروف ٹی میزبان، ریڈیو کمپئیر، ادیب، شاعر اور اداکار طارق عزیز کے بیٹے نے دوپہر میں ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔


اگر طارق عزیز صاحب کی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ ان کا شمار پاکستان کے چند بہترین ریڈیو کیمپئر میں ہوا کرتا تھا۔ دوسری جانب طارق عزیز کو پاکستان ٹیلی ویژن یعنی پی ٹی وی کے پہلے اینکرپرسن ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔


انہوں نے سن 1964 میں پہلی بار پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ کام کا آغاز کیا۔ بعدازاں 1975 میں پاکستان

ٹیلی ویژن پر شروع ہونے والے پروگرام نیلام گھر جو بعد میں بزم طارق عزیز کے نام سے بھی جاری رہا۔ اس ٹی وی شو نے بحیثیت میزبان طارق عزیز صاحب کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ساتھ ہی ان کی ملک کے لئے بےانتہار خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے 1992 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔


طارق عزیز نے ملکی شوبز اور ادبی زندگی میں خوب کامیابیاں سمیٹنے کے بعد عملی سیاست میں بھی حصہ لیا۔ وہ 1997 سے 1997 تک رکن قومی اسمبلی بھی رہے ہیں۔


ان کے انتقال کی خبر پر مخلتف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔


وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتقال کی خبر پر بہت افسوس ہے، وہ اپنے دور کی ایک نامور شخصیت تھے اور ٹیلیوژن پر تفریحی پروگرام کے موجد تھے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔


جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فن کے شعبے میں طارق عزیز کی خدمات کو سہراتے ہوئے کیا کہ وہ ٹیلیوژن کے شعبے میں ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے۔


اس کے علاوہ دیگر نامور شخصیات کی جانب سے بھی ان کے انتقال پر افسوس کیا گیا جبکہ ان کی خدمات کے عوض تعزیتی بیان بھی ٹوئیٹر پر جاری کئے گئے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *