اے آر رحمان کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں


0

بالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار وگلوکار اللہ رکھا رحمان (اے آر رحمٰن) کی بڑی صاحبزادی گلوکارہ و موسیقار خدیجہ رحمان نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا۔ اے آربرحمان نے اس خبر کی اطلاع سوشل میڈیا پر خود دی۔

تفصیلات کے مطابق اے آررحمان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی خدیجہ رحمان کی شادی کی تصویر شیئر کی اور اپنی پوسٹ کے عنوان  میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ جوڑے کو سلامت رکھے ۔انہوں نے اپنے  مداحوں سے نیک خواہشات اور دُعاؤں کے لئے بھی شکریہ ادا کیا۔ نکاح کی اس تقریب میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک  تھے۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر دلہن خدیجہ رحمان ایک خوبصورت سفید روایتی لباس میں ملبوس تھیں اور ان کے دولہا ریاض الدین شیخ نے سفید شیروانی پہنی رکھی تھی۔ اے آر رحمان کے داماد ریاض الدین پیشے کے لحاظ سے آڈیو انجینئر اور بزنس مین ہیں اور وہ اپنے سسر اور گلوکار امیت ترویدی کے لیے لائیو ساؤنڈ انجینئر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

اے آر رحمان کی اس پوسٹ پر بالی وڈ شخصیات کے علاوہ ان کے ہزاروں مداحوں نے نئے جوڑے کو اس سفر کے آغاز پر مبارکباد دی۔ مداحوں میں سے ایک نے لکھا، “واہ..مبارک ہو دونوں کو،” جب کہ دوسرے نے لکھا، “دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور اس پیارے جوڑے کے لیے نیک خواہشات۔” تیسرے نے لکھا، “نئے جوڑے کو مبارک ہو، جناب آپ کے خاندان کے لیے نیک خواہشات۔”

Image Source: Screengrab
Image Source: Screengrab

خیال رہے کہ اے آررحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان گلوکارہ ہیں اور انہوں نے کئی تامل، ملایلم اور تیلگو فلموں میں اپنی خوبصورت گائیکی سے خوب نام کمایابہے۔ گزشتہ برس خدیجہ رحمان نے دبئی ایکسپو 2020 میں اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کردیا تھا۔ جب انہوں نے اپنی سریلی آواز میں ‘فرشتوں’ کے عنوان سے ایک کلام پڑھا تو تمام سامعین ان کی آواز کے سحر میں مبتلا ہوگئے تھے۔ یہ کلام خدیجہ رحمان نے خود لکھا تھا۔

مزید پڑھیں: کون کونسے بھارتی اداکار صبا قمر کے مداح ہیں ؟ اداکارہ نے نام بتادئیے

اے آر رحمان کی صاحبزادی خدیجہ رحمان کی خاصیت یہ ہے کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونے کے باوجود بھی وہ ہر وقت حجاب میں رہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اپنی تصاویر برقعہ اور حجاب پہن کر ہی پوسٹ کرتی ہیں۔ اپنی شادی کی طرح وہ اپنی منگنی میں بھی باحجاب تھیں۔ یاد رہے کہ اے آر رحمان اور سائنا بھانو کے تین بچے ہیں خدیجہ رحمان، رحیمہ رحمان اور اے آر امین ، ان میں خدیجہ رحمان سب سے بڑی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *