
کہتے ہیں دنیا میں ایک چہرے جیسے سات لوگ پائے جاتے ہیں، یہ گمان اکثر سچ بھی ثابت ہو جاتا ہے کہ جب نامور شخصیات سے مشابہت رکھنے والے لوگ منظر عام پر آتے ہیں جو ہو بہو ان کی کاپی ہوتے ہیں۔ گلوکارہ میشا شفیع کو بھی ایسا ہی گمان گزرا کہ جب انہوں نے اپنی شادی کی تصویریں دیکھیں جس میں ان کو اپنا آپ بے نظیر بھٹو کے مشابہہ لگا۔
تاہم میشا کی جانب سے اس مشابہت پر سوشل صارفین کچھ زیادہ خوش نہیں دیکھائی دیئے اور انہیں گلوکارہ کا خود کو بے نظیر بھٹو کا ہم شکل قرار دینا ‘غلط فہمی’ لگا جبھی متعدد صارفین نے ان پر تنقید کر دی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں میشا شفیع نے انسٹاگرام پر بے نظیر بھٹو کی شادی کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یہ تصویر اسکرولنگ کے دوران دکھائی دی تو مجھے لگا جیسے یہ میں ہوں۔ ان تصویروں میں وہ اپنی شادی کے موقع پر سابقہ وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے لباس جیسے عروسی لباس اور میک اپ میں ہیں اور ان کے بقول وہ بے نظیر بھٹو سے مل رہی ہیں۔ گلوکارہ نے ایک اور اسٹوری پر حیرانی والے ایموجی کے ساتھ بے نظیر اور اپنی شادی کی تصویر بھی شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میشا شفیع کی شادی کی تصاویر اور پوسٹس جب مختلف سوشل میڈیا پیجز پر شیئر ہوئیں تو کئی لوگوں نے انہیں بینظیر سے مشابہہ قرار دیا، جبکہ کچھ لوگوں نے ان پر یہ تنقید بھی کی کہ وہ زبردستی خود کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو جیسا قرار دے رہی ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پیجز پر بیشتر صارفین نے میشا شفیع کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں تو گلوکارہ اور سابق وزیر اعظم میں کوئی مشابہت نہیں دکھائی دے رہی؟ بعض لوگوں نے گلوکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’مطلب کچھ بھی‘ ساتھ ہی بعض افراد نے لکھا کہ بینظیر بھٹو ایک آئیکون تھیں اور گلوکارہ ان سے مشابہت نہیں رکھتیں، نہ ہی ان کا لباس سابق وزیر اعظم جیسا ہے۔

کچھ افراد نے میشا شفیع کا نام لیے بغیر کمنٹس کیے کہ کوئی بھی بی بی بینظیر جیسا نہیں ہو سکتا اور نہ ہی کوئی ان کے لیول تک پہنچ سکتا ہے۔ البتہ کچھ صارفین نے میشا شفیع کے دعوے پر حیرانی کا اظہار بھی کیا اور لکھا کہ خدا ایسے جھوٹ بولنے والوں کو معاف کریں۔
گزشتہ دنوں پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی اور لوگوں اس ویڈیو کو کافی پسند بھی کیا تھا کیونکہ اپنے ہم شکل کو دیکھ کر مولانا طارق جمیل خود بھی کافی حیران ہوئے تھے۔ حیرانگی کی بات یہ تھی کہ ویڈیو کے علاوہ وائرل ہونے والی ان دونوں کی تصویروں کو دیکھ کر کوئی بھی پہلی نظر میں نہیں پہچان سکتا کہ ان دونوں میں سے اصل مولانا طارق جمیل کون ہے؟ کیونکہ مشابہہ شخص ہو بہو اُن جیسا ہے۔
0 Comments