امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ پاکستانی نژاد امریکی لیلیٰ خان کو کورونا وائرس کے پیش نظر خدمات کے عوض فرنٹ لائن کورونا وائرس ہیروز میں شامل کرلیا۔

امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں ہونے والی تقریب میں گرلز اسکاؤٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم میں لیلی علی سمیت دو امریکی لڑکیاں لورین میٹنے اور سیرویا ایناپیریڈی نے 100 کوکیز (بسکٹ ) نرسنگ اسٹاف اور فائر فائٹرز کو امداد کیں۔ جبکہ دوسری جانب ہاتھ سے تیار کردہ 200 بیسٹ ویشیز کارڈ انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے دن رات محنت کرکے کام کرنے والے طبی عملے کے نام لکھے۔
ان تمام خدمات اور محنت کے پیش نظر امریکی انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف ان کو کورونا ہیروز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا بلکہ تقریب میں تعریفی سند سے بھی نوازا گیا۔
اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیلیٰ خان نے کہا کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہمیں یہاں مدوع کیا گیا ہے. ہمیں معلوم ہے کہ ہم بھی ان لاکھوں بچوں میں شامل ہیں جو اپنی کمیونٹی دوست اور اپنے خاندان سپورٹ کرنے کے لئے محنت کر رہے ہیں، ہمارا اعزاز ہے کہ ہم ان بچوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، اس مشکل کی گھڑی میں آج جس طرح ہم سب جڑے ہیں اور کام کررہے ہیں۔ یقیناً ہم پھر دوبارہ آٹھیں گے ، اپنے نقصانات کو جلد کور کریں گے اور پھر سے ترقی کی ۔طرف گامزن ہونگے ۔
0 Comments