سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں مارکیٹ اور شاپنگ مال کھولنے کا حکم دے دیا


1

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھلاؤ کے پیش نظر تمام بند مارکیٹوں کو پیر دوبارہ کھولنے کا حکم جاری کردیا ۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تشکیل پانے والے 5 رکنی لارجر بینچ نے پیر کی صبح کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام مارکیٹوں کو نہ صرف دوبارہ کھولنے کا حکم دیا بلکہ ساتھ ہی حکومتی انتظامیہ کو آرڈر جاری کیا کہ تمام مارکیٹ کو چار روز کے بجائے مزید ہفتے اور اتور تک کھولے رکھیں ۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ اور اتور کو مارکیٹوں کو بند رکھنے کی کیا وجہ ہے؟ ہفتے اور اتور کو کیا کورونا وائرس نے حکومتوں سے وعدہ کررکھا ہے کہ وہ ہفتے اور اتور کو نہیں آئے گا۔
جبکہ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زینب مارکیٹ سمیت تمام سیل شدہ تمام مارکیٹوں کو دوبارہ کھولا جائے۔ زینب مارکیٹ میں عمومی طور پر غریب اور متوسط طبقہ خریداری کرتا ہے۔ کراچی میں تمام مارکیٹوں اور دوکانداروں سے ایس اوپیز پر عمل کرائیں اور کام کی اجازت دیں۔ آپ نئے کپڑے نہیں پہنا چاہتے مگر بہت سے لوگ عید پر نئے کپڑے پہنا چاہتے ہیں۔

حجام، ھیئر سلون اور بیوٹی پارلر کے حوالے سے جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر. پچھلے دو ماہ سے اس طرح کے تمام کاروبار بند ہیں البتہ عموماََ عید کے دنوں پر حجام، ھیئر سلونوں اور بیوٹی پارلروں پر کام کافی عروج پر ہوتا ہے۔ لہذا انتظامیہ ان کو بھی کام کی اجازت دے ۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *