ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، تمام سیاسی جماعتیں جلسوں، ریلیوں اور انتخابی مہم میں مصروف ہیں جبکہ جگہ جگہ سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بھی آویزاں ہیں۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عام انتخابات میں اپنا حق رائے۔دہی ضرور استعمال کریں۔ کرکٹرز سمیت کئی نامور پاکستانی اداکار اور گلوروں بھی نےعوام کی حوصلہ افزائی اور شعور بیدار کرنے کے لیے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’ہم سب چاہتے ہیں کہ اگلے 5 سال ایسی سیاسی جماعت کو ملے جو ملک کو ترقی کے راستے میں لے جائے، آپ کو جس امیدوار سے امید ہے انہیں ووٹ دیں۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’باتیں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا، اپنے گھر سے باہر نکلیں اور اپنے حلقے اور امیدوار کا معلوم کریں، اس کے انتخابی نشان کو اچھی طرح پہنچانیں اور 8 فروری کو ووٹ دیں۔‘
اداکارہ ماورا حسین نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کل، 8 فروری کو، ووٹ لازمی ڈالنا ہے، ملک کے شہر ہونے کے ناطے یہ ہماری ذمہ داری ہے، جمہوریت کو برقرار رہنا چاہیے اور یہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ہم ووٹ دیں گے
فرحان سعید نے سماجی لپیٹ فارم ایکس پر ووٹ ڈالنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستانیوں باہر نکلو اور 8 فروری کو ووٹ دو۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ووٹ دیں، اگر آپ اپنے ملک کی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں تو ووٹ دیں، اگر آپ صحیح شخص کو ملک کی قیادت کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو ووٹ دیں، پاکستان کے لیے ووٹ دیں
سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ایکس پر لکھا کہ 8 فروری پاکستانی عوام کے لیے ایک اہم دن ہے، ہم سب اپنی تقدیر، اپنے نظام اور طرز زندگی کو بدلنا چاہتے ہیں اور جب ہم ووٹ دیتے ہیں تو ہم اس طاقت کو بہترین انتخاب کے لیے استعمال کرتے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہمارا حق ہے، اس لیے باہر نکلیں اور ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں پاکستان زندہ باد۔’
اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ 8 فروری، ہمارے اور ہماری قوم کے لیے ایک اہم دن ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کل (8 فروری کو) اپنے ووٹ دینے کا حق استعمال کریں، تبدیلی لانے کی طاقت ہمارے ہاتھ میں ہے، یاد رکھیں اگر آپ ابھی ووٹ نہیں دیں گے، تو آپ بعد میں شکایت کرنے کا حق کھو دیں گے۔’
آل راؤنڈر افتخار احمد نے ٹوئٹ کیا کہ وہ پاکستانیوں سے اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ ووٹ کا بائیکاٹ نہیں کریں بلکہ ووٹ لازمی ڈالیں۔
انہوں نے لکھا کہ ملک اور قوم کے لیے جسے آپ بہتر سمجھتے ہیں انہیں منتخب کریں۔
اداکار پرویز صدیقی نے کہا کہ ’اب 8 فروری کے الیکشنز کے بعد پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو ملک کو قائداعظم کے ویژن کے مطابق آگے لے کر چلے۔‘
اداکارہ سونیا راؤ نے عوام سے اپیل کی کہ ’وہ 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور اپنے ووٹ کا دُرست استعمال کریں، ہم نے آج سے پہلے ووٹ نہ دے کر یا غلط ووٹ دے کر بہت نقصان اٹھایا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور کسی ایسے انسان کو منتخب کریں جو اپنی ذات سے پہلے اس ملک کے بارے میں سوچتا ہو تاکہ ہمارا مستقبل بہتر ہوسکے
ا داکارہ مایا علی نے بھی عوام سے اپیل کی اپنا ووٹ دانشمندی سے استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہی وقت ہے کہ آپ اپنا مستقبل کھونے سے بچا سکتے ہیں اور اپنے حال کو بہتر بنا سکتے ہیں، پاکستان کے بارے میں سوچیں، ان قربانیوں کے بارے میں سوچیں جو اب تک دی گئی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ’ ہمارے بچوں کی قسمت ہمارے ہاتھ میں ہے اور ہمیں تاریخ کے صحیح جانب کھڑا ہونا ہے، ملک کی بہتری کے لیے اپنا لیڈر منتخب کریں گے۔’
معروف گلوکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ ’میں بزرگوں، خواتین اور نوجوانوں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ ضرور ڈالیں۔‘
’آپ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے قبل یہ ضرور دیکھ لیں کہ جسے آپ ووٹ دے رہے ہیں اُس نے پاکستان کے لیے کیا کیا ہے، 8 فروری فیصلے کا دن ہے میں چاہوں گا کہ آپ ملک کو آگے لے کر چلیں۔‘
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…