تیس سالہ عورتوں میں وہ کون سی علامات ہے جو بالکل نظر انداز نہیں کرنا چاہیے؟

طبی ماہرین کے مطابق  اور30 سال اور 40 سال کی عمر کے دوران خواتین کے جسم میں کئی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جو کسی خطرناک بیماری کی وجہ بھی بن سکتی ہیں اور  اگر خواتین ان ابتدائی علامات کا بغور معائنہ کریں توصحت کے مسائل  کا خطرہ کم ہوسکتا  ہے۔

30 year Woman Health

تیس سالہ خواتین کیلئے وہ  خطرات یہ  ہیں جنہیں محسوس کرتے  ہی فورا  ڈاکٹر سے چیک اپ کروانا چاہیے۔

تولیدی صحت کے مسائل

طبی ماہرین کے مطابق خواتین کو  پہلی ماہواری کے وقت سے ہی تولیدی صحت کی کڑی نگرانی کرنی چاہیے لیکن 30 سال بعد  تولیدی صحت کے مسائل تیزی سے سامنےآنے لگتے ہیں۔

 ایسی صورت میں چھاتی میں درد، قبل از ماہواری یا ماہواری کے دوران شدید درد ظاہر ہونے لگتا ہے، ماہواری میں شدید درد یا پھر بہت زیادہ خون  کا بہنا اینڈومیٹرائیوسس، فائبرائڈز، PCOS یا ہارمونل عدم توازن کی نشاندہی کرتا ہے۔

چھاتی کے مسائل

چھاتی میں گانٹھ یا گھٹلی  اور نپل سے مواد کا خارج ہونا چھاتی میں  انفیکشن یا پھر چھاتی کے کینسر کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ابتدا میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص قابل علاج ثابت ہوتی ہے

:مزید پڑھیں

خواتین میں بریسٹ کینسر بڑھنے کی اہم وجہ دریافت، کہیں آپ بھی تو یہ غلطی نہیں کر رہی؟

 ڈاکٹرز 30 سالہ خواتین کو ہر ماہواری کے بعد چھاتی کا بذات خود معائنہ کرنے کی تجویز دیتے ہیں تاہم  40 سال سے زائد عمر  کی خواتین کو اگر چھاتی میں کوئی گانٹھ محسوس ہو تو انہیں فوری طور پر میمو گرافی کرانی چاہیے۔

مسلسل تھکاوٹ

خواتین تھکاوٹ کو اکثر و بیشتر تناؤ یا مصروف شیڈول کا نتیجہ کہہ کر ٹالتی نظر آتی ہیں لیکن ماہرین کاماننا ہے کہ 30 سالہ خواتین کی مسلسل تھکاوٹ خون کی کمی، تھائیرائیڈ کی خرابی یا پھر ذیابیطس کی وجہ بھی ہوسکتی ہے جو بلآخر دل کے مسائل، وزن میں اضافے یا پھر ہارمونز کے عدم توازن کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزن میں اضافہ

خواتین کے وزن میں اچانک اضافہ پی سی او ایس اور تھائیرائیڈ کی خرابی سے بھی منسلک ہوسکتا ہے جب کہ معمول سے زیادہ وزن دل کی بیماری کا خطرہ  بھی بڑھادیتا ہے۔

آنتوں یا مثانے کی عادات میں تبدیلیاں کولوریکٹل (بڑی آنت)   کینسر کا اشارہ  دیتی ہیں اسی طرح مسلسل کھانسی پھیپھڑوں کے کینسر کی ایک ممکنہ علامت ہے جو خواتین میں تیزی سے بڑھتی نظر آرہی ہے۔

دل کی صحت کے مسائل

خواتین  دل کی صحت کے مسائل کو اکثر نظر انداز کردیتی ہیں لیکن ماہرین کے نزدیک پوسٹ مینو پاز  یعنی ماہواری رک جانے کے بعد  خواتین کو دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق عمر کے ساتھ ساتھ دل کی بیماری کا خطرہ بڑھتا رہتا تھا اور ایسی صورت میں خواتین کو  دل کی صحت پر گہری نظر رکھناچاہیے۔ 

ماہرین خبر دار کرتے ہیں کہ سینے میں درد صرف ایک علامت نہیں ہے  بلکہ  تھکاوٹ، سانس پھولنا، پسینہ زیادہ آنا  بھی دل کی صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

ہڈٰیوں کی کمزوری

 گٹھیا، ہڈیوں کی کمزوری اور جوڑوں  میں دائمی  درد جیسی بیماریاں خواتین میں تیزی سے بڑھتی جارہی ہیں،  درد اور تھکاوٹ جیسے معمولی مسائل کو نظر انداز کرنا  درد کی شدت کو بڑھا سکتا ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago