کیا آپ جانتے ہیں سال 2021 کئی عشروں کا سب چھوٹا سال ہوگا


0

جیسا کہ یہ بات ہم سب کے علم میں ہے کہ سال 2020 پچھلے برسوں کی طرح تھوڑا چھوٹا سال تھا۔ اگرچہ دنیا میں خراب خبروں اور عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے ایسا کچھ خاص کسی نے محسوس نہیں کیا جا سکا لیکن یقیناً سال 2020 ایک چھوٹا یا تھوڑا مختصر سال تھا۔ لیکن کیا آپ سے بات جانتے ہیں کہ رواں سال یعنی سال 2021 گزشتہ برس سے بھی ایک چھوٹا سال ہوگا۔ درحقیقت محض چھوٹا نہیں بلکہ کئی دہائیوں کا سب سے چھوٹا سال ہوگا اور یہ سب ایسا کیوں ہورہا ہے، جانتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ آدھی صدی کے مقابلے میں زمین اپنے محور پر تیزی سے گھوم رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ سیارے پر اب ہر دن 24 گھنٹوں سے کم ہوتا ہے۔ جبکہ زمین کی گردش کی رفتار متاثر ہونے کی بات کی جائے تو اس کے کئی عوامل ہیں جن میں مولٹن کور کی حرکت، سمندروں اور ماحول جیسے عوامل شامل ہیں۔

Image Source: Youtube

حیران کر دینے والے انکشافات کرتے ہوئے سائنسدانوں نے بتایا کہ زمین ایک خاص رفتار میں گردش کرتی ہے، اور ابھی زمین کی یہ گردش عام رفتار سے تیز ہے۔ سال 2020 میں 28 دن ایسے تھے جن میں دورانیہ معمول سے کم دیکھا گیا، یہ 1960 کے بعد پہلی بار ہوا ہے جبکہ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ سال 2021 بھی کچھ اس ہی طرح کا ہوگا۔

سائنسدانوں کے خیال میں رواں برس یعنی سال 2021 میں اوسطاً دن 0.05 ایم ایس چھوٹا ہوگا، جو عموماً 86،400 ہوتا پے، جو مکمل ہوکر ایک دن بنتا ہے۔ جبکہ انٹرنیشنل ارتھ روٹیشن اینڈ ریفرنس سروس (آئی ای آر ایس) کے سائنسدان اس تمام معاملے کی عین اس لمحے کی پیمائش کرتے ہوئے ، اس بات کا حساب لگاتے ہیں. جب ایک ستارہ ہر دن آسمان میں کسی خاص جگہ سے گزرتا ہے۔

Image Source: Youtube

وہ اس پیمائش کا اظہار یونیورسل ٹائم کی حیثیت سے کرتے ہیں، پھر اس کا موازنہ ایٹمی ٹائم سے کرتے ہیں، جو ایک ایسے وقت پیمانے پر ہوتا ہے جو انتہائی درست ایٹمی گھڑیوں کے حساب سے حساب کیا جاتا ہے۔ اس موازنہ سے پتہ چل سکتا ہے کہ زمین کی گردش کی رفتار عام سے کتنی مختلف ہوئی ہے۔

اگرچہ زمین کی گردش جوہری گھڑیوں کے ساتھ مطابقت پذیر ہوجائے تو، ایک لیپ سیکنڈ کو شامل یا گھٹایا جاسکتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ منسلک رہیں۔ واضح رہے لیپ سیکنڈز بھی لیپ سالوں کی طرح ہی ہوتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *