
گوگل دنیا میں آج کسی نعمت سے کم نہیں ہے، پچھلے زمانوں میں کسی بھی حوالے سے معلومات اکھٹا کرنا بھی ایک بہت مشکل اور کٹھن کام تصور کیا جاتا تھا تاہم جدیدیت کے اس دور میں کمپیوٹر اور گوگل نے انسان کے لئے بہت سی آسانیاں پیدا کردیں ہیں۔ لوگ اب کسی بھی قسم کی معلومات تلاش کرلیتے ہیں۔
اس ہی سلسلے میں اب گوگل ہر سال کے آخر میں ہر ملک کی ایک علحیدہ علحیدہ فہرست جاری کرتا ہے، جس میں بتایا جاتا ہے کہ لوگوں کا اس برس سب سے زیادہ سرچ رجحان یعنی سب سے زیادہ کیا سرچ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے سال 2020 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے کی فہرستیں جاری کردی گئی ہے، اگرچہ اس سال پہلی بار گوگل کی جانب سے پاکستان کے لئے 6 مختلف کیٹیگریز میں فہرست جاری کی گئی۔ جن میں ٹاپ سرچز، افراد، کورونا وائرس، ایونٹس گیجٹ اور فلمیں و ٹی وی شامل ہیں۔ ورنہ اس سے قبل اتنی گیٹگریز نہیں شامل کی جاتی تھیں۔
اگر ہم سال 2020 میں پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے افراد کی فہرست کے حوالے سے بات کریں تو ان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، جنہیں گوگل سرچ انجن پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں کون کون شامل ہیں جانتے ہیں۔
ماروی سرمد

گوگل کے مطابق رواں سال یعنی 2020 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والی شخصیت مشہور و معروف تجزیہ کار ماروی سرمد ہیں۔ ماروی سرمد یوں تو مختلف ٹی وی شوز اور پروگراموں میں بطور تجزیہ نگار پیش ہوتی رہی ہیں تاہم رواں برس ایک ٹی وی پروگرام میں وہ معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ایک پروگرام میں بحث کے لئے مدعو تھیں، جہاں دونوں کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں ماروی سرمد کو گوگل پر سرچ کیا گیا تھا۔
عظمیٰ خان

معروف اداکارہ عظمیٰ خان سال 2020 میں پاکستانیوں کی جانب سے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والی شخصیت میں دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔ جس کی ایک بڑی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ رواں برس چاند رات کو اداکارہ عظمی خان کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملا کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی، تاہم بعد میں اداکارہ نے یہ الزام ملک ریاض کی بیٹیوں پر عائد کیا تھا تاہم کچھ عرصے بعد انہوں نے یہ الزام واپس لے لیا تھا۔
جو بائیڈن

تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والی شخصیت نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن ہیں، جنہوں نے رواں برس موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی عام انتخابات میں شکست دی تھی۔
علیزے شاہ

گوگل سرچ انجن پر رواں برس چوتھے نمبر پر پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ رہیں ہیں، جنہوں نے انتہائی کم وقت کے عرصے میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی زبردست اداکاری سے اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔
حریم شاہ

معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سال 2020 میں پاکستانیوں کی جانب سے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والی شخصیات کی فہرست میں پانچویں نمبر پر رہی ہیں۔ حریم شاہ کو پاکستان کی سب سے زیادہ اثرو رسوخ رکھنے والی ٹک ٹاک سمجھا جاتا ہیں۔ کیونکہ انہوں نے ملک کی کئی بڑی اور نامور شخصیات کے ساتھ ٹک ویڈیوز بنائی ہیں۔
مناہل ملک

اس فہرست میں چھٹے نمبر پر بھی ایک اور ٹک ٹاکر ہیں، جن کا نام مناہل ملک ہے۔ ان کا شمار بھی پاکستان کے چند مشہور و ومعروف ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں رواں برس گوگل پر سرچ کئے جانے والی شخصیات میں ان کا نمبر چھے ہے۔
فلک شبیر

پاکستانی گلوکار فلک شبیر سال 2020 میں گوگل پر سرچ کئے جانے والی شخصیات کی فہرست میں ساتھویں نمبر پر ہیں۔ یوں تو وہ پاکستان میں اپنی زبردست گلوکاری کے باعث مشہور ہیں تاہم رواں برس ان کی شادی پاکستانی کی باصلاحیت اداکارہ سارہ خان سے ہوئی ہے۔ اس جوڑی کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ترین جوڑی کہا جاتا ہے۔
عاصم اظہر

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر سال 2020 میں گوگل پر سرچ کئے جانے والی شخصیات کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر رہے۔ معروف گلوکار عاصم اظہر رواں برس تین بار خبروں میں رہے، جس کے باعث کہا جارہا ہے کہ اس دوران ان کو گوگل پر کافی سرچ کیا گیا ہے، جن میں پی ایس ایل 5 کا افیشل گانا گانے کے وقت، رواں برس “تم تم” کے نام سے گائے جانے والا گانا اور ہانیہ عامر کے انٹرویو میں ان کو محض اپنا دوست کہنے کے موقع پر وہ کافی وائرل رہے ہیں۔
ایثرا بلجیک

گوگل کی جانب سے جاری کردہ پاکستانی فہرست میں محض دو ہی بین الاقوامی شخصیات شامل ہیں، ایک نومنتخب امریکی صدر جوز بائیڈن اور دوسری ترکش اداکارہ ایثراء بلجیک شامل ہیں، جنہوں نے مشہور ترکش ڈرامے ارتغرل غازی سے پاکستان میں کافی شہرت حاصل کی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس فہرست میں نویں نمبر پر رہی ہیں۔
سارہ خان

پاکستانی اداکارہ سارہ خان رواں برس گوگل پر سرچ کئے جانے والی شخصیات کی فہرست میں دسویں نمبر پر رہی ہیں۔ یوں تو وہ پاکستان کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنا ایک زبردست مقام رکھتی ہیں۔ رواں برس وہ معروف گلوکار فلک شبیر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔
0 Comments