Categories: صحت

کیا صرف 15 منٹ میں آپ کی صحت بہتر ہو سکتی ہے؟

اگر آپ اپنی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں؟

 تو دن بھر میں صرف 15 منٹ اپنے لیے نکال لیں۔

15 Minute Health Challange

ان افراد کو 15 منٹ چیلنج نامی پروگرام کا حصہ بنایا گیا تھا اور 95 فیصد افراد نے 15 منٹ تک کسی قسم کی جسمانی سرگرمیوں کو اپنے معمول کا حصہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ساؤتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی تحقیق میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کی 73 کمپنیوں میں کام کرنے والے 11 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کام کے دوران محض 15 منٹ تک چہل قدمی کرنے، سیڑھیاں چڑھنے یا کھڑے ہوکر بات کرنے سے ہی جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ان افراد کو 15 منٹ چیلنج نامی پروگرام کا حصہ بنایا گیا تھا اور 95 فیصد افراد نے 15 منٹ تک کسی قسم کی جسمانی سرگرمیوں کو اپنے معمول کا حصہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔

:مذید پڑھئیے

جراثیم کا گھر آپ کے تکیے کا غلاف کتنے دن میں تبدیل کرنا چاہیئے؟

95میں سے 59 فیصد ایسے افراد تھے جو 15 منٹ سے زیادہ وقت تک جسمانی طور پر سرگرم رہتے تھے۔

محققین نے دریافت کیا کہ ان افراد کی جسمانی فٹنس میں 14 فیصد بہتری آئی، جسمانی توانائی 12 فیصد بڑھ گئی، نیند کا معیار 8 فیصد تک بہتر ہوگیا جبکہ مزاج اور مجموعی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت نے 18 سے 64 سال کے افراد کو ہر ہفتے کم از کم 150 سے 300 منٹ تک معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

محققین نے بتایا کہ روزانہ 15 منٹ کی جسمانی سرگرمیاں بھی لوگوں کی صحت اور شخصیت کو بہتر بنانے میں مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے سے جسم اور ذہن دونوں کو فائدہ ہوتا ہے جبکہ مختلف دائمی امراض جیسے امراض قلب، ذیابیطس ٹائپ 2 اور کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ ڈپریشن اور انزائٹی سے بچنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے دفتری کاموں کے دوران جسمانی طور پر متحرک رہنا آسان ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ دن بھر میں محض 15 منٹ کی جسمانی سرگرمیاں بھی صحت کو نمایاں حد تک تبدیل کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 منٹ کے ہدف کا حصول زیادہ مشکل بھی نہیں ہوتا خاص طور پر ان افراد کے لیے جو زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کے عادی ہوتے ہیں

Annie Shirazi

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago