زرنش خان نے سگریٹ نوشی کرنیوالی خواتین کے بارے میں کیا کہا؟

زرنش خان شوبز انڈسٹری کی جانی مانی ایکٹر یس ہیں جنہوں نے بہت سے مشہور ڈراموں میں کام کیا ہوا ہے۔ان مشہور ڈراموں میں ،سسرال میرا ،لاج ،سن یارا، دی اجازت ،اک محبت کافی ہے اور عشق زہے نصیب میں اپنی اداکاری سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا چکی ہیں۔

حال ہی میں زرنش خان “مومنہ کی مکسڈ پلیٹ” میں ایک انٹرویو دیا۔ اس انٹرویو میں انہوں نے اپنے شوبز کیرئیر کے علاوہ خواتین کے سگریٹ نوشی اور اس سے جڑے مسائل پر میزبان سے کھل کر بات چیت کی اور مداحوں کو اپنا نظریئے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جب نچلے طبقے کی خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں تو اسے ٹھیک سمجھا جاتا ہے مگر جب متوسط اور اعلیٰ طبقے کی خواتین سگریٹ پیتی ہیں تو ان کو برا قرار دیدیا جاتا ہے۔

Image Source: Instagram

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں لوگوں نے یہ ذہنیت بنا رکھی ہےکہ اگر کوئی لڑکی پینٹ شرٹ پہن لے یا سگریٹ نوشی کرے تو لوگ اس کے بارے میں خود ساختہ رائے قائم کر لیتے ہیں اور اس عورت کو عیاش سمجھتے ہیں۔ زرنش نے کہا کہ ہمیں اپنی اس ذہنیت کو بدلنا چاہیے، کسی کو بے کردار یا بُرا صرف اس لیے سمجھنا بالکل غلط ہے کہ وہ سگریٹ نوشی کرتی ہے یا پھر وہ ماڈرن کپڑے پہنتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری عوام کنفیوژن کا شکار ہے اور اسے خود سمجھ نہیں آتا کہ وہ کس کو فولو کرے۔ ضروری ہے کہ ہم اپنے مائینڈ سیٹ کو بدلیں لیکن افسوس کہ یہ ہماری ذہنیت بن چکی ہے۔ تاہم اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا سگریٹ نوشی مرد اور عورت دونوں کی صحت کے لیے مضر ہے۔

Image Source: Instagram

انٹرویو کے اختتام میں زرنش نے اپنے نئے آنے والے ڈرامے “اعتبار “ کے بارے میں بھی مداحوں کو آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ ڈرامے ناظرین کو آج کل کے ڈراموں سے مختلف لگے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والوں کوزرنش خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں میرا کا ایک ویڈیو کلپ کافی وائرل ہوا جس میں وہ ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں باتیں کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں لکس کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے اپنی کامیابی مکمل کرلی اور ’آئی ایم‘ بہت خوش ہوں آج‘۔

سوشل میڈیا پر میرا کے اس کلپ کا خوب مذاق اڑایا گیا اور صارفین نے مختلف میمز بھی بنا کر شیئر کیں تھی ۔ میرا کی ویڈیو پر صارفین کا مزاحیہ ردّعمل دیکھ کر زرنش خان سیخ پا ہوگئیں تھیں اور اُنہوں نے اداکارہ کی حمایت میں انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی تھی۔ یاد رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago