ٹاپ ماڈل زارا عابد اور اسرا چوہدری طیارہ حادثے میں جاں بحق

گزشتہ روز قومی ائیرلائن پی آئی آے کا مسافر طیارہ پی کے 8303 فلائٹ اسٹاف اور مسافروں کے ہمراہ لاہور سے کراچی کی طرف گامزن تھا۔ جہاں کراچی ائیرپورٹ پہنچ کر جہاز میں فنی خرابی آئی اور جہاز حادثے کا شکار ہوکر گرا اور تباہ ہوگیا۔

اس بدنصیب طیارے میں کل 92 مسافر سوار تھے جن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی دو مشہور و معروف ٹی وی ماڈلز زارا عابد اور اسراء چوہدری بھی شامل تھیں۔

اطلاعات کے مطابق حالیہ ہم اسٹائل ایوارڈز میں بہترین ماڈل کا ایوارڈ جیتنے والی ماڈل زارا عابد اور اسراء چوہدری اس واقعے میں جاں بحق ہوگئیں ہیں۔ یاد رہے اسراء چوہدری کا اصل نام فروا علی تھا. جبکہ ان دنوں ماَڈلز کا تعلق کراچی سے تھا۔

دوسری جانب اسراء چوہدری نے حادثے سے کچھ گھنٹے قبل اپنی اسٹوری میں پوسٹ کی تھی جس جمعے کو رحمت بنانے کا اللہُ سے ذکر کیا تھا۔

البتہ اس بات محض قسمت کا اتفاق ہی کہا جاسکتا ہے کہ نامور ماڈل زارا عابد نے اپنی آخری انسٹا گرام پوسٹ اپنے فوٹو شوٹ کی ڈالی ہے، جبکہ اس انسٹا گرام کی پوسٹ کو دیکھا جاسکتا ہے وہ کسی فوٹو شوٹ کے سلسلے میں پوسٹ دیے ایک ہیلی کاپٹر میں بیٹھی ہیں اور تصویر کا عنوان یعنی کیپشن انہوں نے دیا ہے، ” فلائے ہائی، ایٹس گوڈ”. یاد رہے ان کی پوسٹ چار دن پرانی ہے۔

البتہ جوں جوں ان دونوں ماڈلز کے حوالے سے حادثے کی خبریں آنا شروع ہوئیں پوری شوبز انڈسٹری میں غم کی لہر پھیل گئی۔

یاد رہے گزشتہ دوپہر قومی ائیر لائن پی آئی اے کے 8303 مسافر طیارہ جو لاہور سے کراچی آ رہا تھا حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کے وقت عملے سمیت 99 مسافر سوار تھے ۔جبکہ حادثے کے نتیجے میں جہاز میں سوار بیشتر افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ یہ فلائٹ قومی ائیر لائن کی جانب سے عید پر خصوصی طور پر چلائی گئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago