عالیہ بھٹ کی حمایت میں زارا نور عباس اور درفشاں سلیم بھی بول اٹھیں

حالیہ دنوں میں بالی ووڈ کی نئی نویلی جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کی جانب سے اپنے ہاں پہلے بچے کی آمد کی خوشخبری سنائی گئی تاہم اس خبر کے منظرعام پر آنے کے بعد میڈیا میں من گھڑت افواہیں بھی پھیلیں جس کے خلاف پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس اور درفشاں سلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی جانب سے اپنے ہاں پہلے بچے کی آمد کی خوشخبری سے متعلق پوسٹ کے بعد جہاں ایک جانب مبارک باد کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا وہیں ان کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ اس حوالے سے کچھ جھوٹی افواہیں بھی گردش کرنے لگی تھیں جن سے متعلق عالیہ بھٹ نے ردعمل دینا ضروری سمجھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شوبز ویب سائٹ ‘پنک ولا’ کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ عالیہ بھٹ جولائی کے وسط میں ممبئی واپس آجائیں گی، رنبیر کپور اپنی بیوی کو گھر واپس لانے کے لیے برطانیہ جائیں گے اور عالیہ بھٹ شوٹ سے واپس آنے کے بعد آرام کریں گی۔

اس پوسٹ پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے لکھا تھا کہ ’کچھ لوگوں کے ذہنوں میں ہم اب بھی ایک پدرانہ معاشرے میں رہتے ہیں، کچھ بھی موخر نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کسی کو مجھے لینے آنے کی ضرورت ہے، میں عورت ہوں، کوئی پارسل نہیں‘۔

Image Source: Instagram

انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ ’میں سمجھی کہ صرف پاکستانی ہی ایسا سوچتے ہیں، خاص طور پر جب برینڈ نے مجھے اس وجہ سے کام دینا ختم کردیا جب انہیں پتا چلا کہ میرے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، جب اداکارہ حاملہ ہو تو معاشرے کو یہ لگتا ہے یہ اب کسی کام کے قابل نہیں رہی‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’خواتین ہر چیز اور کام میں ماہر ہوتی ہیں، وقت آگیا ہے کہ اپنا فیصلہ دوسروں پر تھوپنے والوں کو یہ بات سمجھ آجائے‘۔

Image Source: Screengrab

عالیہ بھٹ کی پوسٹ پر پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ ’ہمیں اپنی ممتا اور ہنر کا ثبوت کسی پدرشاہی کو دینے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

Image Source: Instagram

جبکہ اس ہی حوالے سے اداکارہ درفشاں سلیم نے بھی عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم شادی کر سکتے ہیں، بچے پیدا کر سکتے ہیں اور اس کے باوجود غیرمعمولی کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’شادی زندگی کا ایک حصہ ہے، رکاوٹ نہیں، لوگوں کو خواتین کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ان کے پیشہ ورانہ اہداف اس کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے‘۔

Image Source: Screengrab

خیال رہےکہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات 13 اپریل کو ممبئی میں شروع ہوئی تھیں، جس میں دونوں کے قریبی دوست اور اہل خانہ سمیت کاروباری اور معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago