اقرا کے اسکیچ پر یاسر حسین نے مداح کو کیا دھمکی دے دی؟

یاسر حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی اہلیہ اقرا عزیز کا خاکہ شیئر کیا جوکہ کسی مداح نے بنایا تھا، اس خاکے پر ردعمل دیتے ہوئے پہلے تو اداکار نے مداح کی کوشش کی تعریف کی اور پھر مداح کو دھمکی بھی دی۔

سی 4 کلر کے نام سے اکاؤنٹ پر ایک مداح نے اقرار عزیز کا اسکیچ بنایا جس میں انہوں نے اداکارہ اقراء عزیز کو ہنستے ہوئے دکھایا۔

خاکہ تیار کرنے کے بعد آرٹسٹ مداح نے اداکار یاسر حسین کو ٹیگ کیا اورلکھا کہ،’میں نےلمبے عرصے بعد اسکیچنگ کی ہے جو صحیح نہیں بنی، لیکن امید ہے آپ کو پسند آئے گی’۔

Yasir Reaction On Iqra Sketch

اس اسکیچ پر یاسر حسین کا جو ردعمل آیا ہے وہ کچھ یوں ہے

اداکار نے کہا کہ ’بیٹا شکریہ! اچھی کوشش ہے، بس آئندہ آپ نے میری بیوی کی تصویر نہیں بنانی، اگر آپ نے دوبارہ میری بیوی کی تصویر بنائی تو بات کیس تک چلی جائے گی‘۔
اقرا عزیز کے اسکیچ اور شوہر یاسر حسین کے ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہوگیا۔

مداح کی جانب سے بنائے گئے خاکے پر اقرا عزیز کا کوئی ردعمل نہیں آیا، تاہم یاسر حسین کی مداح کو دی گئی دھمکی پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

یاسر حسین کی دھمکی پر سارفین کے تبصرے

اداکار یاسر حسین کے اس ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے کیے، کچھ صارفین نے یاسر حسین کے ردعمل پر تنقید کی کہ انہوں نے اپنے مداح کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا۔
کسی نے یاسر کو ایک آرٹسٹ کی محنت پر سخت الفاظ استعمال کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تو کوئی یاسر حسین کی بات سے اتفاق کرتا نظر آیا۔

کچھ لوگوں نے اداکار پر تنقید کرتےہوئے لکھا کہ ’آپ سے کیا توقع ہوسکتی ہے؟ اگر آپ کو مداح کے محبت، محنت کی عزت نہیں کرنے آتی تو مضائقہ باتیں کرنے کے بجائے اسے اگنور کرلیں۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ،’اگر آپ تعریف نہیں کرسکتے تو اگنور کرلیں، آرٹسٹ کا سرعام مذاق نہ اڑائیں۔‘

کچھ صارفین نے کہا کہ یہ خاکہ اقرا عزیز کا نہیں لگ رہا ہے، اس لیے یاسر حسین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ کچھ صارفین نے یاسر حسین کے رویے پر تنقید بھی کی۔

Image Source :Instagram

کچھ لوگوں نے اداکار پر تنقید کرتےہوئے لکھا کہ ’آپ سے کیا توقع ہوسکتی ہے؟ اگر آپ کو مداح کی محبت، محنت کی عزت نہیں کرنی آتی تو مضائقہ باتیں کرنے کے بجائے اسے اگنور کرلیں۔‘

ایک صارف نے یاسر حسین کو پاگل قرار دیتے ہوئے کہا کہ “اگر آپ کو مداحوں سے اتنا ہی مسئلہ ہے تو اپنی بیوی کو ڈراموں میں کام کروانا بند کردیں، پھر آپ کیس کرواتے ہوئے بھی اچھے لگیں گے، ورنہ مداح تو دو روپے کے عید کارڈز پر بھی آپ کی بیوی کی تصویر بنائیں گے”۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago