دنیا کا پہلا سونے کی مصنوعات والے ہوٹل کا افتتاح

Source:AFP

یوں تو دنیا میں کئی بڑے بڑے اور عالیشان ہوٹیلز دنیا کے مختلف ملکوں میں قائم ہیں جہاں آنے والوں کو دنیا کی ہر قیمتی اور خوبصورت آسائشیں مہیا کی جاتی ہے، ہر ہوٹل اپنی ایک الگ خوبی رکھتا ہے تاہم دنیا میں ایک ایسا ہوٹل بھی حال ہی میں قائم ہوا جہاں قیام کرنے والوں کو ہر بہترین اسائش تو مہیا کیو جاتی ہے البتہ اس کا انداز کافی مختلف ہے۔

ویت نام میں حال ہی میں قائم ہونے والا “ڈولس ہنوئی گولڈن لیک ” ہوٹل اس اعتبار سے دوسرے اور ہوٹلوں سے مختلف ہے کہ یہاں پر محض آنے والوں کو آسائشیں ہی نہیں فراہم کی جاتی ہیں بلکہ یہاں آسائش کو گولڈ یعنی سونے کی چیز میں فراہم کیا گیا ہے۔ اگر آپ کو چائے یا کافی پینے کا دل کررہا ہے تو وہ چائے یا کوفی سونے کے کپ میں ہی دی جائے گی۔

ساتھ ہی ایک انسان ایک اچھے ہوٹل میں کس مقصد کے تحت قیام کرتا ہے یہی کہ وہ وہاں پیسے زیادہ دے گا پر اس کو سہولیات بہترین قسم کی مہیا کی جائیں گی۔ اس ہی تناظر میں ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے ہوٹل کے کمروں میں بنائے گئی باتھ روم میں باتھ ٹب اور کموڈ کو بھی سونے سے تیار کیا گیا ہے۔

Source: AFP

براعظم ایشیا میں واقع خوبصورت ملک ویت کے درالحکومت ہنوئی میں گزشتہ ہفتے ایک فائیو اسٹار گولڈ پلیٹڈ ہوٹل کا افتتاح کیا گیا۔ یہ ہوٹل دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل ہے جہاں پر ہوٹل کی لابی سے لیکر سوئمنگ پول، برتنوں سے لیکر واش روم میں سونے 24 کیریٹ سونے کا پانی استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ یہاں پر ایک رات قیام کا کرایہ تقریباً 250 ڈالر ہے، جو پاکستانی روپے میں تقریبا 42 ہزار تک بنتے ہیں۔

پچیس منزلہ اس خوبصورت ہوٹل کی تعمیر میں تقریباً 20 کروڑ روپے تک کی لاگت آئی ہے۔ جبکہ اس ہوٹل کی جہاں ایک طرف خوبصورت آسائشیں ہیں وہیں ہوٹل انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہاں پر مہیا کئے گئے کھانے کے اندر بھی ایک قسم کا پراسرار سونا شامل ہے۔

جبکہ اس ہوٹل کے مالک گیوئن ہوڈونگ نے جن کا تعلق ویت نام سے ہی ہے، وہ ہوابن گروپ کے چیئرمین بھی ہیں، انہوں بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پیش نظر عالمی سطح پر سفری پابندیاں ہیں البتہ ان کو امید ہے کہ لوگ جب اس ہوٹل کی شان و شوکت کو دیکھیں گے تو وہ یہاں ضرور چلے آئیں گے، انہوں یہ بھی خواہش ظاہر کی کہ کاش دنیا کا ہر فرد امیر ہوجائے اور وہ یہاں آکر قیام کرسکیں۔ البتہ لوگ اس ہوٹل کی شان و شوکت اور خوبصورتی کو سوشل میڈیا پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ جبکہ ہوٹل میں لگے سونے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان کی ایک فیکٹری ہے جو اس طرح کے سامان تیار کرتی ہے، ہم نے وہیں کا تمام سامان استعمال کیا ہے، جب ہی اس کی تعمیر کم پیسوں میں ہوئی ہے۔

البتہ اس ہوٹل میں قیام کرنے والے ویتنامی شہری کونگ وین تھوان نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں آکر بہت خوش اور پر آسائش حاحول سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

جبکہ جنوبی کوریا سے آئے ہوئے شہری فلیپ پارک نے مزاحیہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں آکر اپنے آپ کو ایک بادشاہ کی طرح محسوس کررہا ہے جیسے مصر کا بادشاہ فرعون تھا۔

ہوٹل کے مالک گیون ہوڈونگ نے کورونا وائرس کی وباء سے متعلق کہا کہ اس وائرس کے باعث دنیا میں سیاحتی عمل معطل ہے البتہ ہم اگلے سال پیسے یقینی طور پر کمائیں گے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

20 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago