Categories: ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر پرانے میسج ڈھونڈنا ہوا آسان، بس تاریخ ڈالیں اور میسج ڈھونڈیں

دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے چیٹ کا زبردست فیچر پیش کیا ہے جس کے تحت اب پرانے پیغامات ڈھونڈنے میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس فیچر پر گزشتہ دو برسوں سے کام جاری تھا لیکن بیچ میں یہ تاخیر کا شکار ہوگیا تاہم اب اسے پیش کردیا گیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب آئی او ایس کے صارفین کو چیٹ میں تاریخ کا ایک آپشن دکھائی دے گا، جسے استعمال کرتے ہوئے وہ پرانا پیغام ڈھونڈ سکیں گے۔اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے، جسے دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس فیچر کو کیسے استعمال کرسکتے ہیں۔چیٹ میں ‘کیلینڈر’ کا آئیکن دیکھا جاسکتا ہے، جس پر کلک کر کے تاریخ کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

Image Source: File

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کو فوری طور پر صرف کچھ خوش قسمت صارفین  کے لیے پیش کیا گیا ہے۔تاہم آنے والے چند روز میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔واٹس ایپ کی جانب سے حالیہ دنوں میں متعدد نئے فیچر متعارف کروائے گئے ہیں جس کا مقصد صارفین کا ایپ پر اعتماد برقرار رکھنا اور دیگر ایپس کے مقابلے میں سبقت لے جانا بھی شامل ہے۔

Image Source: File

واضح رہے کہ واٹس ایپ کے بانی جان کوم اور برائن ایکٹن نے 2007 میں ایک کمپنی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں سے فیس بک میں ملازمت کے لئے درخواست دی، جس کو نظر انداز کر دیا گیا۔ فروری 2009 میں انہوں نے واٹس ایپ کا آغاز کیا اور صرف پانچ سال بعد 2014 میں، واٹس ایپ کی مقبولیت کی وجہ سے فیس بک نے اس کو 19 ارب ڈالر کی ناقابل یقین قیمت میں خریدلیا تھا۔ جن میں سے 4 ارب کیش جبکہ باقی رقم فیس بک شئیرز کی صورت میں دی گئی، یوں یہ دونوں فیس بک میں 12 فیصد شئیرز کے مالک ہیں۔ جبکہ نوکیا جیسی کمپنی کا موبائل ڈویژن مائیکروسافٹ نے تقریباً ساڑے 7 ارب ڈالر میں خرید تھا۔ واٹس ایپ کی فروخت کو ٹیکنالوجی کی دنیا کا سب سے مہنگا سودا کہا جاسکتا ہے۔

Image Source: File

دیکھا جائے تو اس وقت دنیا میں ہر 4 میں سے ایک آدمی کے پاس واٹس ایپ کا اکاؤنٹ موجود ہے۔اس کمپنی نے 2018 میں 50 کروڑ صارفین حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کیا تھااور آج اس ایپلیکیشن کے صارفین روزانہ 42 ارب میسجز کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہی نہیں، واٹس ایپ کے پلیٹ فارم کے ذریعے ہر 24 گھنٹوں میں ڈھائی کروڑ وڈیوز بھی ایک دوسرے سے شئیر کی جاتی ہیں۔اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سروس مفت دستیاب ہے۔ پہلے تک اس سروس کی فیس ایک ڈالر سالانہ تھی مگر کمپنی نے جنوری 2016 سے وہ بھی ختم کردی اور ہر صارف بغیر کسی خرچ اور اشتہارات کی جھنجٹ کے، واٹس ایپ استعمال کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ اب مفت نہیں رہا، کمپنی کا بڑا فیصلہ

مزید برآں، چونکہ دنیا کا یہ مقبول ترین میسنجر ہر سال متعدد نئے فیچرز متعارف کرواتاہے اسی وجہ سے اس کے صارفین کی تعداد میں روزباروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق 2019 میں بھی واٹس اپ نے اپنی مقبولیت برقرار رکھنے اور صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ نئے فیچرز بہت جلد عوام الناس میں مقبولیت حاصل کرلیں گے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

5 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago