ٹی وی میزبان وقار ذکاء کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

کہتے ہیں سیاست کا لڈو بھی شادی کے لڈو سے کم نہیں ہے، جو کھائے وہ بھی پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔ اس لئے زندگی میں کسی نہ کسی مقام پر پہنچ کر انسان میں سیاست کا شوق پیدا ہو ہی جاتا ہے۔ اس میں پھر دو ہی راستے پیدا ہوتے ہیں یا تو پھر وہ باقاعدہ سیاسی جماعت کا حصہ بنتا ہے یا تو پھر کسی لیڈر کا غیراعلانیہ سپاہی بن جاتا ہے۔

اس ہی سلسلے سے اب جڑنے جارہے ہیں پاکستان کے مشہور و معروف ٹی وی میزبان وقار ذکاء بھی ہے لیکن بات صرف حصہ بننے کی نہیں ہے بلکہ وہ تو انہوں نے تو اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد وقار ذکاء کے فینز کی جانب سے ان کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سہرایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: سپریم کورٹ نے ملک میں یوٹیوب بند کرنے کا عندیا دے دیا

تفصیلات کے مطابق ٹی وی میزبان وقار ذکاء کی جانب سے ایک سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی سیاسی جماعت کا اعلان کرنے جارہے ہیں جس کا مقصد پاکستان میں انٹرنیٹ پر مبنی تبدیلی لانا ہوگی۔

Source: Google

ٹی وی میزبان وقار ذکا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومتی سطح پر انٹرنیٹ میں جدت پیدا کرنے کے حوالے سے کسی بھی طرز کا کوئی نہیں ہورہا ہے، جس کی ناصرف ہمیں اشد ضرورت ہے بلکہ اس پر اب ہم ہی کام کریں گے اور اس کو آگے لیکر جائیں گے۔

ایک جانب ان کے مداح ہیں سوشل میڈیا پر، جنہوں نے ان سے امیدیں وابستہ کرتے ہوئے ان کی ہر لحاظ سے حمایت کا اعلان کررہے ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے ملک کو ڈیجیٹل پاکستان کی ضرورت ہے اور ملک کو ڈیجیٹلائزیش کی اشد اور اہم ضرورت ہے اور اس کو وقار ذکاء سے بہتر کوئی نہیں کرسکتا ہے۔

دوسری جانب ان کے مخالفین ہیں جو وقار ذکاء کے اس فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دے رہے ہیں کسی کا خیال ہے کہ یہ محض ایک مذاق اور تفریح ہے وقار ذکاء نے پب جی گیم بحال ہونے کے بعد میمز کو سنجیدگی سے لے لیا ہے۔

یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے کچھ عرصہ قبل مقبول ترین موبائل گیم پب جی پر پابندی عائد کی گئی تھی اور اس معاملے کو وقار ذکاء نے سوشل میڈیا ہر کافی بلند کیا تھا، جس کے بعد اس معاملے کو عدالت میں لے جایا گیا جہاں عدالت نے گیم کو ملک بھر میں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا جس پر سوشل میڈیا پر وقار ذکاء کی کوششوں اور ان کے مثبت کردار پر ان کو کافی پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago