پاکستان کی مشہور و معروف فلم “وار” میں مرکزی اداکار شان کی بیوی کے کردار سے پہچانے جانے والی عظمی خان کی ان دنوں کچھ ویڈیوز وائرل ہے جس میں دو خواتین اپنے درجن بھر گارڈز کے ہمراہ زبردستی عظمیٰ خان کے گھر میں داخل ہوتی ہیں، جہاں ناصرف عظمی خان کے گھر توڑ پھوڑ کی جاتی ہے بلکہ ساتھ ہی عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو بری طرح دھمکایا اور ہراساں ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
البتہ معاملات ابھی سوشل میڈیا ویڈیوز تک ہی محدود تھے اور مختلف قسم کی قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ عظمیٰ خان نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے اس پورے واقعے پر اپنا ایک باضابطہ موقف دیتے ہوئے اس پورے واقعے کی ناصرف تصدیق کی بلکہ یہ بھی بتایا کہ ان کو انکے گھر میں آکر بے عزت اور حراساں کیا گیا۔
ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ اب ان کو پچھلے تین دن سے بلیک میل اور قتل کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔
دوسری جانب عظمی خان نے مزید لکھا کہ اب ان کے پاس کھونے کے لئے کچھ باقی نہیں رہا ہے۔ انہوں پاکستان کے طاقتور ترین لوگوں سے لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اب یا تو اس جنگ میں انصاف صاصل کروں گی یا پھر میں قتل کردی جاؤں گی البتہ اس معاملے سے پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ انہوں نے واقعہ کا قصور وار مشہور بزنس مین ملک ریاض کی بیٹیوں امبر ملک اور پاشیمینہ ملک کو قرار دیتے ہوئے کہا یہ دونوں خواتین دیر رات اپنے درجن بھر گارڈز کے ہمراہ ان کے گھر آئیں اور طوفان برپا کیا۔
اس موقع پر عظمی خان نے پولیس ڈیپارٹمنٹ سے درخواست کی کہ ان کے ایف آئی آر کو درج کیا جائے اور جلد از جلد انکا اور انکی بہن کا میڈیکل کروایا اس سے قبل ان کے زخم بہتری کی طرف چلے جائیں۔ میں امید کرتی ہوں میں بھی اتنی ہی پاکستانی ہوں جتنے ملک ریاض ہیں۔
بعدازاں عظمی خان نے اپنی قانونی ٹیم کا اعلان کیا جس میں وزیراعظم عمران کے بھانجے حسن نیازی اور اقدام قتل میں بچ جانے والی خدیجہ صدیقی شامل ہیں ۔ جو اس پورے کیس میں انکی معاونت کریں گے۔
یاد رہے یہ ویڈیوز پچھلے کچھ وقت سے وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین عظمی خان کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ اور عظمی خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان پر ملک ریاض کے داماد اور جو ان میں سے کسی ایک خواتین کے شوہر ہیں، جس میں ان کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام عائد کرتی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…