سوشل میڈیا کےذریعے عوام کی آواز بننے والا کیس ۔ جس میں اداکارہ عظمیٰ خان اور انکی بہن کے گھر دو خواتین اپنے گارڈز کے ہمراہ حملہ کرتیں ہیں اور ان دنوں بہنوں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ جوں اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتیں ہیں۔ اداکارہ عظمی خان اس واقعے کے ہونے کی تصدیق کے ساتھ الزام عائد کرتی ہیں کہ یہ واقعہ ملک ریاض کی بیٹیوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔
بعدازاں اس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرواتی ہیں۔ ساتھ ہی اس کیس کے لئے وہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسن نیازی اور لاہور میں 23 چھریوں کے وار سے زخمی ہوکر موت کو شکست دینے والی عائشہ صدیقی اس کیس میں قانونی مشاورت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ البتہ یہ کیس وقت گزرنے کی ساتھ دلچسپ صورتحال اختیار کرتا جارہے ہے۔
البتہ اس کیس کے حوالے سے پاکستانی بزنس مین ملک ریاض بقاعدہ ٹوئٹ کرکے کہہ چکے تھے کہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ البتہ اس کیس میں بیرسٹر حسن نیازی اور اداکارہ عظمیٰ خان کی جانب سے ملک ریاض کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ حسن نیازی اور عظمی خان نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ملک ریاض اور ان کے خاندان کی جانب سے میڈیا کو رشوت دے کر اس معاملے کو مین اسٹریم میڈیا پر آنے سے روکا ۔ البتہ دو دن قبل ملک ریاض نے اپنے خلاف الزامات عائد کرنے والوں کے خلاف ٹوئٹ میں کہا کہ اس کیس سے ان کہ ساکھ متاثر ہوئی ہے لہذا وہ اب ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے اپنی ٹوئیٹ کے ہمراہ اہنے وکیل کی ٹوئیٹ شئیر کی جس میں انہوں بیرسٹر حسن نیازی نے کو 5 بلین کے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔
البتہ اب عظمیٰ خان کی وکیل عائشہ صدیقی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ اب اپنے آپ کو اس کیس سے علحیدہ کررہیں ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں دنوں خاندانوں کے درمیان تصفیہ کا بھی اشارہ دے دیا۔
جبکہ دوسری جانب بیرسٹر حسن نیازی نے اس کیس میں اپنی بےبسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل انصاف چاہتے ہیں لیکن ہمارا سسٹم طاقتور لوگوں کو مضبوط کرتا ہے کہ وہ جیسا چاہیں ویسا کریں۔ جس میں ان سے کوئی حساب و کتاب نہیں ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز عظمی خان کی جانب سے بھی ایک ٹوئیٹ سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کیس نے ان کو توڑ کر رکھ دیا ہے، شاید وہ پہلے کی طرح نہ کھڑی ہوسکیں۔ ان کا کیس بلکل درست ہے۔ اپنے خلاف ہونے والی تنقید پر افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…