کیا آپ عظمی خان اور ہماء خان کے بارے میں یہ سب کچھ جانتے ہیں؟

مار پیٹ، توڑ پھوڑ، چیخ و پکار اور ہراساں کرنا، یہ ہے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کا ایک منظرنامہ۔ جوکہ ان دنوں کافی زیر بحث ہیں۔ لیکن یہ سب کچھ جس پر ہورہا ہے وہ کوئی عام شخصیت نہیں بلکہ فلمی اداکارہ عظمی خان اور ان کی بہن ہماءٰ خان ہیں۔ جن پر آمنہ عثمان نامی خاتون نے اپنے شوہر عثمان ملک کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگایا ہے۔ ایک جانب کچھ لوگ سوشل میڈیا پر اگر آمنہ ملک کے روائے پر سوال آٹھا رہے ہیں تو دوسری طرف کئی لوگ واقع کا ذمہ دار عظمیٰ خان کو بھی قرار دے رہے۔

اگرچہ دیکھا جائے تو عظمیٰ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کا کوئی اتنا جانا پہچانا چہرہ نہیں ہیں البتہ اس واقعے کے بعد اب کافی لوگ جان عظمیٰ خان کو جاننے اور پہچاننے لگے ہیں۔

البتہ اگر آپ اب بھی عظمی خان کو نہیں جانتے ہیں یا ان کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو یقیناً یہ پوسٹ آپ کو کافی معلومات فراہم کرے گی۔

اداکارہ اور ماڈل عظمیٰ خان نے اپنے فلمی دنیا کے کیرئیر کا آغاز مشہور پاکستانی فلم “وار” سے کیا جس میں انہوں نے فلم کے مرکزی کردار اداکار شان کی بیوی کا کردار نبھایا تھا۔ بعدازاں فلم یلغار سمیت اداکار ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی فلم “یہ جوانی پھر نہیں آنی ” کے دنوں پارٹ میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں۔

جبکہ اگر ماڈلنگ کے حوالے سے بات کی جائے تو عظمیٰ خان پاکستان کے مشہور ڈیزائنرز اور مشہور برانڈ کے لئے ماڈلنگ اور ریمپ واک کی بھی خدمات سرانجام انجام دے چکی ہیں۔

دوسری جانب عظمی خان کی بہن ہماء خان بھی پاکستان ماڈلنگ انڈسٹری کا ہی حصہ ہے۔ وہ بھی پاکستان کے مشہور و نامور ڈیزائنرز جن میں ماریہ بی، رضوان بیگ اور منزہ رضوان وغیرہ کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ اس وقت ہماء خان کے سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک لاکھ بتیس ہزار کے قریب فالورز بھی ہیں ۔

یاد رہے دنوں بہنیں عظمیٰ خان اور ہماء خان اس وقت اکیلے مقیم ہیں۔ پانچ سال قبل ان کی والدہ کا انتقال ہوچکا ہے۔

مزید یہ کہ اس واقعے نے ناصرف پورے ملک کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائی ہے بلکہ ساتھ ہی عظمیٰ خان کے نام کو بھی کافی نمایاں کردیا ہے۔ یہ معاملہ اب کس کروٹ بیٹھتا ہے اس کا کوئی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، عظمی خان یہ معاملہ عدالت میں لیکر جارہیں ہیں، جس کے لئے انہوں نے قانونی مشاورت کے لئے وزیراعظم عمران کے بھانجے حسن نیازی اور خدیجہ صدیقی کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔ البتہ یہ معاملہ ان کے حق میں جاتا ہے یا نہیں جاتا۔ لیکن یہ واقعہ عظمی خان کے کیرئیر پر کسی نہ کسی حدتک ضرور اثرانداز ہوگا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago