آمنہ عثمان نے عظمی خان اور عثمان ملک کے معاملے سے پردہ اٹھا دیا

ایک واقعہ جس میں دو لڑکیوں کو ایک گھر پر تھوڑ پھوڑ، چیخ و پکار، زدوکوب ہونے کی ویڈیوز وائرل۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین کس طرح اپنے گارڈز کے ہمراہ ایک گھر میں داخل ہوتی ہیں۔ بعدازاں یہ بات کھل کر سامنے آئی کہ یہ دو خواتین کوئی عام شہری نہیں بلکہ یہ اداکارہ عظمی خان اور ان کی چھوٹی بہن ہے۔ ویڈیوز یہاں پر مکمل نہیں ہوتی ہے کیونکہ گردش کرتی ان ویڈیوز میں خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ یہ سب کچھ کرنے والی خواتین ملک ریاض کی بیٹیاں ہیں۔ جبکہ اس بات کی تصدیق بعد میں خود عظمی خان نے کی۔ گویا سوشل میڈیا پر تو کوئی طوفان آگیا ہو۔ ہر عام و خاص شخص اس بارے میں بعد کرتا اور تبصرے کرتا دیکھائی دے رہا ہے۔ تو یہ ہے تصویر کی ایک طرف کی کہانی۔

تصویر کی دوسری کہانی اس وقت معلوم ہوئی جب ویڈیوز میں تشدد و توڑ پھوڑ کرتی خاتون آمنہ عثمان نے گزشتہ روز اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اس پورے واقعے کی حقیقت کھول کر رکھ دی۔ انہوں اپنی جاری کردہ ویڈیو میں موقف اپنایا کہ سوشل میڈیا پر ایک واویلا مچایا جارہا ہے کہ میں کسی گھر میں زبردستی گھوسی ہوں، وہ گھر جس میں یہ پورا واقعہ ہوا وہ کسی اور کا نہیں بلکہ میرے شوہر کا ہی دوسرا گھر ہے اور وہاں پر جانا میرا پورا حق ہے۔

دوسری جانب ان انہوں نے ملک ریاض کے حوالے سے کہا کہ ان کا اس پورے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ صرف ملک ریاض کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہیں۔ میرے شوہر کا نام عثمان ملک ہے اور ان کا ملک ریاض سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

جبکہ اس معاملے کے حوالے سے آمنہ عثمان کا کہنا تھا کہ میری شادی کو 13 سال ہو چکے ہیں اور میرے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 11 سال ہے۔ وہاں میں محض اپنی شادی شدہ زندگی کو بچانے کی غرض سے گئی تھی۔ میں نے عظمی خان کو اس سے قبل کئی بار کہا کہ میرے شوہر سے دور رہو اور اس کا پیچھا چھوڑ دو۔ البتہ اس نے میری بات نہ مانی اور مجھے اس بات کا بھی علم ہے کہ یہاں قصور میرے شوہر کا بھی ہے جس سے میں اب علیحدگی اختیار کرچکی ہوں۔

آمنہ عثمان نے مزید عظمی خان کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں وہاں پہنچی تو مجھ سے اس لڑکی نے کہا کے میں اعتکاف سے آٹھ کر آئیں ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا یہ کیسا اعتکاف تھا جس میں پچھلے تین دن تک یہ میرے شوہر سے ملتی رہی ہے اس بات کے میرے پاس شواہد بھی موجود ہیں۔ جبکہ عظمی خان اور ان کی بہن پر پیٹرول پھکنے کے حوالے سے انہوں نے کہا یہ عورت 10:30 بجے اعتکاف سے اٹھتی ہے اور 11:30 بجے میرے شوہر کے دوسرے گھر پہنچ جاتی ہے جہاں کوکین اور شراب پی جارہی تھی۔ میں نے وہ ہی شراب ان پر پھینکی تھی جو وہاں پی جارہی تھی۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسن نیازی کے حوالے آمنہ عثمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حسن نیازی محض ملک ریاض سے پیسے ہتھیانے چاہتا ہے اس لئے ان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ حسن نیازی ہم سے رابطہ کرکے کہے چکا ہے کہ وہ ان لڑکیوں کو پیسے ادا کردیں تو وہ اس پورے معاملے کو رفع دفع کروادے گا البتہ میں نے پیسے دینے سے انکار کردیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ حسن نیازی کے عظمی خان کی چھوٹی بہن ہما خان سے تعلقات ہیں، وہ اس کو بچانے کے لئے یہ سب کررہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago