گردہ لینے کے بعد بوائے فرینڈ نے لڑکی کو دھوکا دیدیا

اس دنیا میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں ، افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے خلوص اور محبت کے باوجود اکثر دوسروں کے برے رویے جھیلتے ہیں۔ ایک امریکی لڑکی کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے جس نے اپنے بوائے فرینڈ کی زندگی بچانے کے لئے اسے گردہ عطیہ کیا لیکن آپریشن کے چند ماہ بعد ہی لڑکے نے اس سے رشتہ ختم کردیا بلکہ اس پر الزام لگایا کہ اس نے “گردہ عطیہ” محض اچھا دکھنے کے لیے کیا ہے۔

تیس سالہ کولین لی جو کہ ٹک ٹاک اسٹار ہے کا کہنا ہے کہ اس کے بوائے فرینڈ کو گردے کی پیوند کاری کی ضرورت تھی کیونکہ وہ گردے کی دائمی بیماری کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا جس کی وجہ سے اسے صرف 17 سال کی عمر میں ڈائیلاسز کی ضرورت پڑی۔کولین نے اسے اپنا ایک گردہ عطیہ کرنے کے لیے ٹیسٹ کروایا جو کہ میچ ہوگیا تاہم آپریشن کے بعد اس لڑکے نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں ناصرف اسے دھوکہ دیا بلکہ چند ماہ بعد اس سے رشتہ بھی توڑ دیا۔

Image Source: Unsplash

مذکورہ لڑکی نے انکشاف کیا کہ اس کے سابق بوائے فرینڈ نے اسے بتایا کہ اس کا گردہ 5 فیصد سے بھی کم کام کرتا ہے اور یہ دیکھنے کے لیے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا کہ آیا ہم ایک میچ ہیں کیونکہ میں اسے مرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی تھی۔ تمام مراحل سے ہونے کے بعد کولین نے گردہ عطیہ کیا اور دونوں کامیاب ٹرانسپلانٹ کے بعد مکمل صحت یاب ہو گئے۔

Image Source: Unsplash

کولین لی نے وضاحت کی کہ صرف 3 ماہ بعد ہی اس نے یہ کہہ کر رشتہ ختم کر دیا کہ اگر ہم ایک دوسرے کے لیے ہیں تو خدا ہمیں آخر کار ساتھ لے آئے گا اور اس نے اسے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسے بلاک کر دیا اور اس پر ’’اچھا نظر آنے‘‘ کے لیے گردہ عطیہ کرنے کا الزام بھی لگادیا۔ اس لڑکی نے جب یہ درد ناک واقعہ لوگوں سے  شیئر کیا تو بہت سے لوگوں نے سابق بوائے فرینڈ کی جان بچانے پر اس کی تعریف کی اور تبصرہ کیا کہ وہ اس کے لائق نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: عمار اور زینب نے کینسر کے باوجود محبت کے سفر کو ادھورا نہ چھوڑا

یاد رہے کچھ روز قبل میکسیکو میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں لڑکے نے ایک لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوکر اس پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کرتے ہوئے اس کی ماں کو اپنا گردہ عطیہ کردیا۔ جس کے بعد لڑکے کی محبوبہ نے اس سے سارے رشتے ناطے توڑ دیئے، اس طرح اسے لڑکی بھی نہ مل پائی اور وہ اپنے ایک گردے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس لڑکے نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ وہ اور ان کی دوست اب ساتھ نہیں ہیں لیکن پھر بھی وہ ان سے نفرت نہیں کرتے البتہ لوگ رشتوں میں ایسی غلطی نہ کریں کی۔ اس لڑکے کی ویڈیوز وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے اس سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago