متحدہ عرب امارات، اسرائیل کو قبول کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا

کہتے ہیں کچھ واقعات دنیا میں اس طرح کے ہوتے ہیں جن کو تاریخی حوالوں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ ایسا ہی ایک اپنی نوعیت کا انتہائی ہوش اڑا دینے والا عالمی سیاسی معاہدہ پیش آیا جس میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کے لئے ایک امن معاہدہ طے پایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی حکومت کے درمیان معاہدہ طے ہوا کہ اب اسرائیل مزید فلسطینی علاقوں پر قبضہ نہیں کرے گا، جبکہ آگے کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے دونوں ممالک مل کر حکمت عملی بنائیں گے۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی امن معاہدے کی تصدیق خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ آج ہمارے دو عظیم دوستوں کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ہوگیا ہے۔ ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے مابین ہونے والے معاہدہ کی کاپی سے بھی لوگوں کو اگاہ کیا۔

معاہدے کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے وفود بھی جلد ملیں گے۔ جس کے ساتھ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں سفارتخانے کھولنے، براہ راست پروازیں چلانے، سرمایہ کاری، سیاحت اور ٹیکنالوجی جیسے اور دیگر معاہدہ پر دستخط ہوں گے۔

جبکہ امریکہ، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے امن معاہدے کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں اس بات کا عظم ظاہر کیا کہ یہ تاریخی پیش رفت مشرق وسطیٰ میں امن معاہدے کو آگے بڑھانے میں کارآمد ثابت ہوگی۔

واضح رہے اسرائیل کے قیام کے بعد سے عرب ممالک میں کوئی بھی ایسا ملک نہیں ہے جس کے کسی بھی قسم کے کوئی تعلقات اسرائیل سے ہو۔ البتہ 1969 میں اسرائیل کی عرب ممالک سے ایک باقاعدہ جنگ بھی ہوچکی ہے۔ جبکہ اس جنگ کے بعد عرب اور اسرائیل میں باقاعدہ طور پر تین بار معاہدہ ہوا جن میں پہلا معاہدہ سال 1979 میں، دوسرا سال 1994 میں اور اب تیسرا معاہدہ سال 2020 میں متحدہ عرب امارات سے طے ہوا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago