لڑکی سے لڑکی کا شادی کا معاملہ، میڈیکل ٹیسٹ کے بجائے طلاق ہوگئی

روالپنڈی میں ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کے شادی کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، لڑکے ہونے کے دعویدار آکاش علہ عرف عاصمہ بی بی نے عدالتی حکم پر میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے بجائے اپنی بیوی نیھا علی کو طلاق دے دی۔

اطلاعات کے مطابق ٹیکسلا شہر سے تعلق رکھنے والی نیھا علی نے آکاش علی نامی شخص سے شادی کرلی تھی بعدازاں اس بات کا انکشاف ہوا کہ شادی کرنے والی دونوں خواتین ہیں جس پر لڑکی نیھا علی کے والد سید امجد کی جانب سے ایڈووکیٹ امجد جنجوعہ کے زریعے شادی کو غیر قانونی اور غیر شرعی قرار دینے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی۔ جس پر لاہور ہائی کورٹ کے روالپنڈی بینچ نے لڑکے ہونے کے دعویدار آکاش علی عرف عاصمہ بی بی کو اپنے دعوے کو درست ثابت کرنے کے لئے میڈیکل کروانے کا حکم دیا تھا۔

عدالت کے جاری کردہ حکم پر عمل در آمد کرنے کے بجائے آکاش علی عرف عاصمہ بی بی کی جانب سے اپنے آپ کو گھر میں روپوش کرلیا گیا تھا جبکہ عدالت میں جواب داخل کرواتے وقت موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہے جس کے باعث میڈیکل ٹیسٹ نہیں ہو رہا ہے۔ اس موقف کے بعد عدالت کی جانب سے مزید مہلت دی گئی تھی ساتھ ہی حکم جاری کیا گیا تھا کہ سرکاری اسپتال سے میڈیکل کروا کر رپورٹ عدالت پیش کریں۔ جبکہ اس سے قبل اکاش علی عرف عاصمہ بی بی کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ ایک مکمل طور پر مرد ہے، شادی شدہ زندگی گزار رہا ہے، دوسری جانب اہلیہ نیھا علی کی جانب سے بھی عدالت میں اقرار کیا گیا تھا کہ وہ آکاش علی کی بیوی ہے اور شادی شدہ زندگی بسر کر رہی ہے۔

اس کیس کے حوالے سے لڑکی نیھا علی کے والد کے وکیل ایڈووکیٹ امجد جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ آکاش علی عرف عاصمہ بی بی نے اپنی بیوی نیھا علی کو طلاق دے دی ہے، ساتھ ہی لڑکے ہونے کے دعویدار آکاش علی عرف عاصمہ بی بی نے ابھی تک اپنا میڈیکل نہیں کروایا ہے، جس سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ عاصمہ بی بی نے لڑکے ہونے کا ڈرامہ کیا تھا، وہ حقیقتاً لڑکی ہے، جس نے غیر شرعی اور غیر قانونی طور پر نیھا علی نامی لڑکی سے شادی کی۔

ساتھ ہی ساتھ ایڈوکیٹ امجد علی جنجوعہ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا میڈیکل نہ کروانا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، جبکہ دوسرا بڑا ثبوت آکاش علی کا اپنی بیوی نیھا علی کو طلاق دے دینا ہے۔ اس معاملے کو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ مناسب حکم لیا جاسکے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیوں نے آپس میں شادی کرلی

یاد رہے آکاش علی عرف عاصمہ بی بی کی جانب سے عدالت میں بتایا گیا تھا کہ اس نے گزشتہ برس اس نے نومبر کے مہینے میں اپنا جنس تبدیل کروایا تھا بعدازاں لوگوں کو اس سے آگاہ کیا جبکہ رواں برس فروری کے مہینے کی 20 تاریخ کو دونوں کی جانب سے کورٹ میرج کرلی گئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago