ٹی وی میزبان کی بدتمیزی پر قومی ہیرو ثمر خان آگ بگولہ

ثمر خان ملک کی وہ بہادر بیٹی جو ناصرف پاکستان کا فخر ہیں بلکہ وہ ملک دیگر خواتین کے لئے عزم و حوصلے کا نشان بھی ہیں۔ ثمر خان جوکہ پیشے کے اعتبار سے ایک ماؤنٹین بائیکر اور ایڈونچر ایتھلیٹ ہیں۔ ان کا شمار پہلے پاکستانی کے طور ہوتا ہے جنہوں نے کلمیانجار اور بیفا گلیشیئرز (قراقرم رینج) کے مقام پر موٹر سائیکل چلائی ہے۔ یہی نہیں بلکہ وہ پچھلے کئی برسوں سے ثمر خان پاکستان میں ایکس اسپورٹس اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔ لیکن آپ میں سے کتنے لوگوں نے سوشل میڈیا اور الیکٹرونکس میں ان کے حوالے سے پذیرائی ملتے ہوئے دیکھا ہے؟ لہذا اس ہی سلسلے میں ایک ٹی وی میزبان کی جانب سے نامناسب اختیار کرنے پر ثمر خان کا کہنا ہے پروموٹ کرنے والوں کو چیمپئن کے پاس آنا چاہے۔ آخر انہوں نے یہ سب کہا کیوں؟

کہتے ہیں یہ کسی بھی کھیل کے نمائندہ کھلاڑی کے لئے انتہائی فکرمندی اور دھچکے کی بات ہوتی ہے اگر اسے صحیح موقع اور وقت پر پذیرائی نہ ملے جس کا وہ مستحق ہے۔ اور ایسی یہ ایک شکایت حالیہ ویڈیو پیغام میں ثمر خان کی جانب سے سامنے آئی ہے۔

Image Source: Twitter

اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں ثمر خان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی ایک ٹی وی پروگرام سے واپس آرہی ہیں، جن کچھ نہیں معلوم تھا کہ وہ کون ہیں، وہ کرتی کیا ہیں، لیکن وہ ایک سوشل میڈیا انفلونسر ہیں، لہٰذا وہ سب کچھ کر سکتے ہیں، انہیں پھر چیمپیئن شپ اور اولمپکس میں بھیجا جانا چاہئے، وہ آپ کے لئے گولڈ میڈل جیت کر لائیں، پارلمنٹ میں بیٹھنا چاہئے تاکہ آپ کے لئے فیصلے کرسکیں، ٹی ٹاک شوز میں ہونا تاکہ وہ تجزیہ کرسکیں۔ کیونکہ ان کے فالورز ہیں، انہیں سب معلوم ہوتا ہے، ان سے اب کچھ کروایا جاسکتا ہے۔

اپنے جاری سوشل میڈیا بیان میں ثمر خان نے سوال کیا، کہ کیا سستی تفریح اور فین فالوئنگ ہی سب کچھ ہے؟ نہیں ایسا نہیں ہے۔ ثمر خان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات پر جب ان کی جانب سے اعتراض کیا گیا تو اینکر نے اس سے جانے کا کہہ دیا۔ یہاں یہ سوال آٹھانا بےحد ضروری ہے کیونکہ یہ ناصرف بدتمیزی ہے بلکہ کیا کوئی اپنے قومی ہیروز کے ساتھ ایسا کبھی کرتا ہے؟ یہاں جو عمل اپنایا گیا ہے۔

واضح رہے پاکستانی ایتھلیٹ ثمر خان کا شمار ان بہادر خواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ سے مختلف امور پر اپنی آوازیں بلند کی ہیں۔ کچھ وقت قبل اسلام آباد میں انہیں ایک شخص کی جانب سے پیچھے سے پکڑھ کر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس پر انہوں نے ڈرنے کے بجائے سڑک پر رک ویڈیو بنائی۔

Image Source: Twitter

اس حوالے سال 2020 میں انہوں نے یہ بیان دیا تھا کہ ہم لڑکیوں کو باہر جاکر کام کرنے اور اپنی صلاحیتوں کا کوہا منوانے کی ترغیب دیتے ہیں، لیکن معاشرے میں چھپے کچھ انسانوں کے روپ میں جانور انہیں روک دیتے ہیں۔

خیال رہے ثمر خان کے خدشات اور تحفظات یہاں غلط نہیں ہے، انہوں نے بالکل ٹھیک کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اہنی ترجیحات کو طے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اور اس کی واضح مثال حال ہی میں ایک خاتون کی وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں وہ کہتی ہیں کہ پارٹی ہورہی ہے، اس مشہور اداکار صبا قمر اور بالی ووڈ میں بھی ویڈیوز بنائی گئیں ہیں لیکن کیا ہمیں یہ معلوم ہے کہ حال میں پاکستان کی ایک قابل بیٹی نے اے سی سی اے کی امتحانات میں عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 day ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 day ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

5 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

2 weeks ago