ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی کے کرداروں کی اصلی عمریں کیا ہیں؟

مسلمانوں کی تیرہویں صدی کی فتوحات پر بنائے جانے والا ترکش ڈرامہ سیریز ارتغرل غازی ان دنوں پاکستان میں جہاں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہا ہے وہیں اس ڈرامے میں کام کرنے والے ترکش فنکار بھی پاکستان میں بےحد پسند کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان اور پاکستانیوں سے ترکشش فنکاروں کی محبت بھی کافی ہے۔ اس کا اِظہار کبھی تیارے حادثے پر کرتے ہیں تو کبھی عید پر پاکستانی نغمے گنگناتے ہوئے کرتے ہیں۔

البتہ کیا آپ جانتے ہیں اس ڈرامے میں کام کرنے والے فنکاروں کے اصلی نام اور انکی کی اصلی عمریں کیا ہیں۔ اگر نہیں جانتے تو یہ پوسٹ مکمل پڑھیں۔

اس ڈرامے میں ارتغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ایجن ایلٹن۔ ان کا نام ترکی صف اول کے اداکاروں میں آتا ہے ۔جبکہ لاس اینجلس فلم ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔ ایجن ایلٹن 26 جولائی 1979 کو پیدا ہوئے۔ ان کی اس وقت تقریباً 40 برس پے۔ یاد رہے ایجن ایلٹن شادی ہیں اور ایک بچے کے باپ بھی ہیں۔

ڈرامہ سریز ارتغرل غازی میں مرکزی کردار اتغرل کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایثرا بلجیس ہیں۔ ایثرا بلجیس کا شمار ترکی کی مشہور ماڈلز میں ہوتا پے۔ ان کی تاریخ پیدائش 14 اکتوبر 1992 ہے اور اس وقت ان کی عمر تقریباً 28 سال ہے۔

جبکہ ڈرامہ ارتغرل غازی میں ارتغرل کے والد یعنی سلیمان شاہ کا کردار سردار گوکھن نے ادا کیا ہے۔ اس ڈرامے میں سلیمان شاہ قبیلے کے سردار بھی ہیں۔ یہ ترکشش ڈامہ انڈسٹری میں اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں۔ سردار گوکھن سن 1946 میں پیدا ہوئے اور اس وقت ان کی عمر تقریباً 74 سال ہے۔

معروف ترکش ڈرامہ اتغرل غازی میں مرکزی کردار اتغرل کے بھائی گندوگدے بے کا کردار کان تثانیر نے ادا کیا ہے۔ یاد رہے اس ڈرامے میں ارتغرل کا بھائی گندوگدے بے کا کردار ارتغرل کے برخلاف ہے۔ کان تثانیر کا بھی شمار بڑے اداکاروں میں ہوتا ۔ کان تثانیر 23 اپریل 1979 کو پیدا ہوئے۔ اس وقت ان کی ۔عمر 41 سال ہے۔

ارتغرل غازی میں ارتغرل کے سب سے بہترین اور وفادار دوست بامسی بیریک کا کردار نورتن سونمز نے ادا کیا ہے۔ ان کا شمار بھی ترکی کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی پیدائش 1978 کی ہے جبکہ اس وقت ان کی موجودہ عمر تقریباً 42 برس ہے۔

اس ڈرامے ارتغرل کی والدہ حائے ما خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کا اصل نام ہولیا کوریل درکان ہے۔ ہولیا ترکی کی شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ یہ فلم انڈسٹری سے 1970 سے منسلک ہیں ۔ ان کی پیدائش 27 اپریل 1951 کی ہے۔ اس وقت ان کی اصل عمر 69 سال ہے۔

ترکی کے مشہور ڈرامہ ارتغرل غازی میں ارتغرل کی بھابھی اور بڑے بھائی گندوگدے کی بیوی سیل کم باتون کا کردار دیدیم بالسن نے ادا کیا ہے۔ دیدیم بالسن ترکی کے شہر انقرہ میں 18 مئی 1982 کو پیدا ہوئیں اور ان کی عمر اس وقت تقریبا 38 سال ہے۔

تیروں صدی کی تاریخ پر بننےوالے مشہور ڈرامہ ارتغرل غازی میں ارتغرل سے یک طرفہ محبت کرنے والی گورچی خاتون کا کردار اداکارہ بورسی کیراٹلی نے ادا کیا ہے۔ بورسی کراٹی ترکی کے شہر استنبول میں 24 جولائی 1989 کو پیدا ہوئیں اور اس وقت ان کی عمر تقریباً 30 برس ہے۔

اس ہی ڈرامے میں اسلیہان علی کا کردار گلسم علی ایلہان نے ادا کیا ہے۔ گلسم علی نے کچھ عرصہ قبل ہی ترکی کی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔ گلسم 24 جولائی 1993 کو انقرہ میں پیدا ہوئیں۔ اس وقت ان کی عمر 26 سال ہے۔

یاد رہے ڈرامہ ارتغرل غازی ترکش پروڈکشن ڈرامہ ہےجس کو وزیراعظم پاکستان کی خواہش پر یکم رمضان سے نشر کیا جارہا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 day ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago