Categories: کتابیںنیوز

ٹریفک پولیس اہلکار کی بیٹی نے پائلٹ بن کر والد کا خواب پورا کردیا

پاکستانی معاشرے میں خواتین کے لیے خود کو منوانا اتنا آسان نہیں۔ لیکن اب آہستہ آہستہ معاشرتی سوچ میں تبدیلی آرہی ہے، اب ہماری خواتین اپنی ہمت اور والدین کی بھرپور رہنمائی سے ہر میدان میں آگے آرہی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو منوا بھی رہی ہیں۔

اس کی ایک بہترین مثال ائیر فورس کی پائلٹ ناشرہ شاکر نے قائم کردی ہے جو کراچی سے تعلق رکھنے والے فرض شناس ٹریفک وارڈن کی ہونہار بیٹی ہیں۔ انہوں نے پہلے اپنا جی ڈی پائلٹ کا کورس کامیابی سے پورا کیا اور اب پائلٹ بن کر اپنے والدین کا نام فخر سے بلند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ ایس او کی دختر ناشرہ شاکر پاکستان ایئر فورس پی اے جی 144 جی ڈی پائلٹ کے کورس میں زیر تربیت رہیں یہ ناصرف پاکستان پولیس/سندھ پولیس کی تاریخ کی بلکہ سندھ کی سطح پر بھی پہلی قابل اور باصلاحیت طالبہ ہیں۔انہوں نے پاکستان ائیر فورس کے امتحانی مراحل میں کامیاب ہونے کے بعد جی ڈی پائلٹ کی تربیت حاصل کی اور اب پائلٹ بن گئی ہیں۔ ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ کراچی سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون جے ڈی پائلٹ ہیں۔

ناشرہ شاکر نے میریٹریس ڈیفنس چیپٹر ٹیوشن سینٹر میں تعلیم حاصل کی۔ اس کامیابی پر ٹیوشن سینٹر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے ان کی تصویر شیئر کی اور اس کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ جی ڈی پی میں فلائنگ آفیسر کی حیثیت سے پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کرنے پر ہمارے ہونہار طالبہ ناشرہ شاکر اور ان کے قابل فخر والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ نے انہیں اور کامیابی عطا کرے۔

اس بہترین کامیابی پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے ناشرہ شاکر اور ان کے والدین کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ناشرہ شاکر کے پاکستان ائیر فورس کے جی ڈی پائلٹ کے کورس کے لئے منتخب ہونے پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ناشرہ کے والد ایس او ٹریفک سیکشن عبداللہ شاہ غازی محمد شاکر کو اولاد کی بہترین تعلیم و تربیت اور اسے معاشرے میں اعلیٰ مقام دلانے کی خاطر کی جانے والی تمام تر محنت اور کاوشوں پر شاباش دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

اس حوالے سے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت سے ایک گھرانہ ہی نہیں بلکہ پوری ایک نسل ترقی کی راہوں پر گامزن ہوجاتی ہے اور آگے چل کر یہی بچے ناصرف اپنے خاندان، رشتہ داروں کی بہترین کفالت کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ ملک کو معاشی واقتصادی ترقی اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن رکھنے کا سبب بھی بنتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

8 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

2 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

4 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 week ago