ملک میں گزشتہ چند ماہ کے دوران رپورٹ ہونے والے جنسی زیادتی کیسز کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات میں روک تھام اسی وقت عمل میں آسکتی ہے کہ جب ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزائیں دی جائیں۔ حال ہی میں پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنسی زیادتی کا دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ایک جنسی درندہ نے 80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کی۔ تاہم اس ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 80 سالہ معمر خاتون کے ساتھ ریپ کا واقعہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کمالیہ کے گاؤں کھوکھراں والی میں پیش آیا تھا، جب ایک بیوہ خاتون نے صدر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ رات کو اپنے گھر میں سو رہی تھیں کہ جب گاؤں چھاراجے والی کا رہائشی ملزم آدھی رات کو اس کے گھر میں گھس آیا اور ڈنڈے سے اس کا گلا گھونٹ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس گھناؤنے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 80 سالہ بزرگ خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم مجاہد کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ تاہم ملزمان کو عدالتوں سے سخت سزا دلوانے کے لیے ڈی پی او کو کیس کی ذاتی نگرانی کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اس واقعے پر پنجاب پولیس کے ملزمان کے خلاف فوری ایکشن اور گرفتاری پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پولیس کی تعریف کی اور اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس واقعے کو اعلیٰ ترین سطح پر مانیٹر کیا جائے گا اور مجرم کو قرار واقعی سزا ملے گی۔
گزشتہ دنوں اٹک میں تین کمسن طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر ٹیچر کو نوکری سے برطرف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پرائمری ماڈل اسکول ڈھوک ٹیلے، میانوالہ کے ٹیچر نے مبینہ طور پر تین طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔متاثر ہونیوالی ان طالبات میں سے ایک طلبا جسکی عمر 13 سال ہے کے والد نے ٹیچر کے جرم کو بے نقاب کیا اور بدفعلی پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔
مزید پڑھیں: کراچی میں 11 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
علاوہ ازیں ،جب متاثرہ بچی کے والد نے اس واقعے کی شکایت اسکول انتظامیہ سے کی تو دو اور طالبات نے بھی مذکورہ ٹیچر کے خلاف ایسی ہی شکایتیں درج کرائیں جس پر اسے نوکری سے برخاست کردیا گیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…