سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹک ٹاک سے شہرت پانے کے بعد اداکاری اور ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی ” جنت مرزا“ کی ممکنہ طور پر بات “پکی” ہوگئی ہے تاہم ابھی تک اس بات کی باضابطہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے اور اس وجہ سے سوشل میڈیا صارفین شش وپنج میں مبتلا ہیں۔
تیئیس سالہ جنت مرزا اور ٹک ٹاکر عمر بٹ کا نام اکثر ایک ساتھ سنا گیا ہے ،حال ہی میں انسٹاگرام پر جنت مرزا نے 24 سالہ عمر بٹ کے ساتھ تصویریں پوسٹ کیں جس میں دونوں سفید رنگ کے لباس میں ملبوس نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں ۔جو ہی دونوں ٹک ٹاکرز کی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر آئیں تو سوشل سائٹ پر ایک صارف نے جنت مرزا سے سوال کیا کہ کیا آپ کی بات پکی ہو گئی ہے؟اس سوال کے جواب میں انہوں نے (بی پی) یعنی بات پکی لکھ کے جواب دیا۔ جس کے بعد سے جنت مرزا کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ خوب وائرل ہورہا ہے۔
کچھ دن پہلے بھی ان دونوں اسٹارز کو جنت مرزا کی کزن کی شادی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ جنت مرزا کی طرح ٹک ٹاکر عمر بٹ بھی کافی مقبول ہیں اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر 20 لاکھ سے زیادہ فلورز ہیں۔ ان کے اور جنت مرزا کے درمیان ملاقات کی افواہیں پرانی نہیں لیکن ان دونوں اسٹارز کی جانب سے کبھی بھی اس تعلق کی تصدیق نہیں کی گئی۔
بہرحال سوشل میڈیا پر ہونے والی اس گفتگو سے اس بات کا اندازہ ہو رہا ہے دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کی منگنی ہوگئی ہے۔ ٹک ٹاک یہ دونوں اسٹارز ایک دوسرے کی ویڈیوز میں دکھائی دیتے ہیں اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے خبریں اس سے قبل بھی کئی بار خبروں کی زینت بنی ہیں۔
جنت مرزا اپنی خوبصورتی کے باعث ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کررکھا ہے۔جب کہ جنت مرزا کی فلم “ تیرے باجرے دی راکھی” کا پہلا پوسٹر بھی جاری ہوچکا ہے۔
بلاشبہ ، جنت مرزا نے بہت ہی کم وقت میں بڑی کامیابی حاصل کیں ہیں اور پاکستان کے علاوہ ان کی خوبصورتی کی چرچے جاپانی اشتہاری ایجنسیوں تک بھی پہنچے جہاں انہیں جاپانی اشتہارات میں ماڈل کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کی پیش کش بھی موصول ہوئی۔
قبل ازیں ، پاکستان کے دو مقبول ٹک ٹاکرز ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ جیسے ہی ان دونوں ٹک ٹاکرز کی شادی کی خبر منظر عام پر آئی تو مداحوں نے نہایت خوشی کا اظہار کیا بلکہ دونوں ستاروں کی شادی کی خبر اور تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوئی تھیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…