کراچی میں پالتو شیر نے 10 سالہ بچے پر حملہ کردیا، ویڈو وائرل

جانوروں کو پالنا، ان سے محبت کرنا ہمیشہ سے ہی انسان کا شوق رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنے گھر وغیرہ میں مختلف قسم کے جانور پالتے ہیں۔ لیکن یہاں ایک سوال اٹھتا ہے کہ کیا ہر جانور کو گھروں یا رہائشی علاقوں میں پالا جاسکتا ہے؟ یا ہر جانور پالے جانے کے قابل ہوتا ہے؟ یقیناً اس کا جواب نفی میں ہے، کیونکہ ہر جانور پالے جانے کی خصوصیت نہیں رکھتے ہیں۔ کچھ جانور فطرتاً خونخوار ہوتے ہیں، لہذا ان سے انسان کبھی بھی وفاداری کی امید نہیں رکھ سکتا ہے، وہ کبھی انسان پر حملہ آور ہوسکتے ہیں، جس کی حالیہ مثال کراچی میں دیکھی گئی۔ جہاں کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں شیر نے 10 سالہ بچے پر حملہ کرکے اسے بری طرح زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 11 کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے، غیرقانونی طور پر شیر کو گھر میں پالنے والے اسھ سڑک پر ٹہلا رہے تھے کہ شیر نے اچانک وہاں پر موجود ایک 10 سالہ بچے پر حملہ کردیتا ہے، جس کے بعد گلی میں موجود افراد بچے کو شیر سے بچانے کی کوشش کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔

واقعے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے پولیس کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ مذکورہ واقعہ 14 مئی کی رات کس 11 بج کر 53 منٹ پر پیش آیا تھا، متاثرہ خاندان اور شیر ہے مالک کے درمیان صلح ہوگئی ہے، جبکہ متاثرہ بچہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جلد شیر کے مالک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

بعدازاں پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کی تو معاملے کی دیگر اہم معلومات بھی سامنے آئی، پولیس کے مطابق اوسامہ نامی شخص جو شیر کا مالک ہے، وہ شیروں کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہے۔ لہذا 14 مئی کو اوسامہ کا بھائی سعد شیر کو لیکر اپنے دوست حمید کے گھر لیکر گیا تھا۔ حمید نے سعد کو شیر کے ساتھ محض کھنچوانے کے لئے بلوایا تھا۔

اس دوران حمید کے ہمراہ اس کا 10 سالہ بیٹا عبدالنافع بھی موجود تھا۔ شیر اچانک بےقابو ہوگیا اور اس نے حمید کے ساتھ کھڑے اس کے بیٹے پر حملہ کردیا۔ اس صورتحال نے گلی میں افراتفری مچا دی، بڑی مشکلوں سے شیر کو قابو کیا گیا اور بچے کی شیر سے جان بچائی گئی۔

افسوسناک واقعہ میں 10 دس سالہ عبدالنافع بری طرح زخمی ہوا، اسے پیٹ اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں، جسم کے کئی حصوں پر شیر کے دانتوں کے نشانات موجود ہیں۔ تاہم بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بچے کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اس واقعے کے حوالے سے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شیر کے بچے پر حملہ کرنے سے قبل لی گئی، تصویر بھی منظر عام پر آچکی ہے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے سعد اور سیکورٹی گارڈ روشن کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ شیر کے مالک اوسامہ کے حوالے بتایا جارہا ہے کہ اوسامہ کے فوری بعد شیر کو لیکر روپوش ہوچکا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے ایسا ہی ایک واقعہ کچھ عرصہ قبل کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پیش آیا تھا، جہاں اچانک گلیوں میں چھے شیروں کو گھومتا دیکھ کر علاقہ مکین میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگ پریشان ہوگئے کہ اچانک اتنے سارے شیروں نے آبادیوں کا کیوں رخ کرلیا۔ بعدازاں پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم کو فوری اطلاع فراہم کی تاکہ کسی بڑے نقصان یا حادثے سے بچا جاسکے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago