Categories: Uncategorized

ٹھنڈی ٹھنڈی آئسکریم سے وزن گھٹائیں

بچے ہوں یا بڑے آئسکریم بہت ہی شوق سے کھاتے ہیں اور گرمیوں میں تو اس کی طلب مزید بڑھ جاتی ہے۔ البتہ ایسے افراد جو وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں وہ آئسکریم سے ذرا دور رہتے ہیں کہ کہیں اس میں موجود کریم اور چینی ان کا وزن بڑھانے کا سبب نہ بن جائے۔ لیکن یہاں آپ کو ایک دلچسپ بات بتائیں کہ آئسکریم آپ کو دبلا پتلا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ یہ پڑھ کر آپ کو بھی حیرت کا جھٹکا لگا ہوگا، اس حوالے سے 2002ء میں رائٹر ہولی میک نے ایک کتاب لکھی تھی جس میں انہوں نے انسانی وزن پر آئسکریم کے اثرات کا تسلی بخش جائزہ لیا تھا۔

مجموعی طور پر، آئسکریم ہر روز استعمال کرنے والی کیلوریز کی تعداد کو کم کرنے کی ترغیب دیتی ہے (ترجیحی طور پر 1250 کیلوریز یومیہ تک) آپ اس میں 250 کیلوریز والی اپنی پسندیدہ آئس کریم کو شامل کر سکتے ہیں. نتیجتاً، ایک ہی وقت میں اپنے پسندیدہ ذائقے والی آئسکریم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے آپ کا وزن کم ہوجائے گا۔

Image Source: Unsplash

اس فارمولے پر عمل کرتے وقت آئسکریم کی غذائی ساخت کو ذہن میں رکھنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ بھرپور اور کریمی آئسکریم کیلوریز میں اضافہ کرتی ہے اس لیے اس سے پرہیز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جو آئسکریم کھانے جارہے ہیں اس میں صرف 250 کیلوریز ہوں۔آپ کم کیلوریز والی آئسکریم گھر میں بھی تیار کرسکتے ہیں وہ کیسے چلیں جانتے ہیں؛

:بنانا فروزن آئسکریم

Image Source: Unsplash

اس آئسکریم کو تیار کرنے کے لئے آپ 6 سے 8 کیلوں کو چھیل کرسلائس میں کاٹ کر فریزر میں کم سے کم 6 گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ جب یہ جم جائیں تو کیلوں کو بلینڈر میں ڈالیں اور اس میں تھوڑی سی کریم اور کنڈنسڈ ملک شامل کرکے اتنا بلینڈ کریں کہ یہ مکسچر کریمی شکل اختیار کرلے پھر اسے دوبارہ فریزر میں دو گھنٹے کے لے رکھ دیں اب اسے اسکوپ سے نکال کر پیش کریں مزیدار میں فروزن بنانا آئسکریم تیار ہے۔ اس آئسکریم پر آپ نیوٹیلا، ڈرائی فروٹ، چاکلیٹ چپس کی ٹاپنگ کرکے اسے مزید مزیدار بناسکتے ہیں۔

:ونیلا آئسکریم

Image Source: Unsplash

اس آئسکریم کو بنانے کے لیے ایک پیالی ڈبل کریم، دودھ دو پیالی ،انڈےچار عدد (زردی الگ کرلیں) ، شکر تین چوتھائی پیالی، ونیلا ایسنس حسب ضرورت۔ ایک نان اسٹک پین میں دودھ اور کریم ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں اور لکڑی کے چمچے سے مکس کریں۔پیالے میں انڈے کی زردی، ونیلا ایسنس اور شکر ڈال کر خوب پھینٹیں،اس کے بعد اس میں کریم اور آدھی پیالی دودھ کے آمیزے کو زردی میں ڈال کر بیٹر سے اچھی طرح مکس کریں۔

Image Source: Unsplash

اس کے بعد زردی والے آمیزے کو سوس پین میں گرم ہوتے ہوئے آمیزے میں شامل کرکے ہلکی آنچ پر آٹھ منٹ تک پکائیں۔آمیزہ اتنا گاڑھا ہوجائے کہ چمچے پر اس کی کوٹنگ سی بننے لگے تو سوس پین کو چولہے سے ہٹالیں۔آمیزے کو چھان کر سانچے میں ڈالیں اور ڈھانپ کر فریزر میں رکھیں۔اس کے بعد نکال کر بیٹر سے پھینٹ کر دوبارہ چھ سے آٹھ گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔مزیدار آئسکریم تیار ہے۔

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ آئسکریم میں عمومی طور پر شامل کیے جانے والے اجزاء میں انڈے کی زردی، شکر ، دودھ، کریم اور پھل شامل ہوتے ہیں۔اگر آئسکریم میں صرف یہی اجزاء شامل ہوں تب تو یہ واقعی فائدہ مند ہےلیکن یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ مختلف برانڈز اپنی آئسکریم میں صرف یہی اشیاء استعمال نہیں کرتے بلکہ وہ اس میں بے تحاشہ چینی، مصنوعی مٹھاس اور مصنوعی رنگ بھی شامل کرتے ہیں اور یہ تمام اشیاء انسانی صحت کے لیے نہایت مضر ہیں اور ان کا صرف ایک بار بھی استعمال صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے تو ان کا روزانہ استعمال کس قدر نقصان دہ ہوگا۔ لہٰذا، اگر آپ گھر میں صحت بخش اشیاء سے آئسکریم تیار کریں گے تو یہ یقیناً آپ کے لیے فائدہ مند ہوگی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago