ٹانگیں ہلانا کیوں منع ہے یہ کون سی بیماری ہے؟

آپ! بلا ضرورت ٹانگیں کیوں ہلاتے ہیں جبکہ ٹانگیں ہلانا منع ہے؟

image source: healthline.com

عموما کہا جاتا ہے کہ اگر آپ بغیرکسی وجہ کے اپنی ٹانگیں ہلاتے ہیں تو اس کے مطلب یہ ہیں کہ آپ کو کوئی فکرہے ،پریشانی ہےیا پھر آپ بور ہو رہے ہیں۔
عام طور پر لوگوں کا غیر ضروری ٹانگ ہلانا ہمیں زیادہ تر ریسٹورنٹس میں نظر آتا ہے، صوفوں یا کرسی پہ بیٹھے ہوئے لوگ بھی اس حرکت میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں، اس بارےیہ بھی کہا جاتا ہے کہ بعض لوگ عادتا ایسا کرتےہیں لیکن سائنسی طور پر اس عمل کو ٹریمر کہا جاتا ہے جو کوئی خطرناک بیماری بالکل نہیں ہے۔ یہ ایک وقتی عمل سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان انڈسٹری کی انیس مشہور شخصیات نے اسلام کے لیے شوبز چھوڑ دیا

امریکہ کی ویب سائٹ ’ ہیلتھ لائن‘ کے مطابق غیر ضروری طور پر ٹانگیں ہلانے کی کئی وجوہات ا ور علامات ہوسکتی ہیں۔ میڈیکل سائنس اور ماہرین کی رائے میں ٹا نگیں ہلانے کی دو وجوہات ہو سکتی ہےجس میں پہلی وجہ
ریسٹلیس لیگزسینڈروم (Restless leg syndrome) اور دوسری وجہ ٹریمر ہے۔
اس بارےمیں ماہرین کا خیال ہیں کہ جب ٹانگوں کے علاوہ جسم کےدوسرے جسمانی اعضاء بلاضرورت حرکت کرنا شروع کر دیتے ہیں تو یہ ٹریمر ہے جب کہ ریسٹلیس لیگز سینڈروم میں انسان اپنی ٹانگوں پر مختلف قسم کے چیز یں محسوس کرنے لگتا ہے جن میں درد کا احساس، ٹانگو ں پر کسی چیز کا چلنا محسوس ہونا یا کھجلی کا احساس اور جلن کی کیفیت قابل ذکر ہیں، یہ علامات زیادہ تر رات کے ٹائم یا جب آپ کے آرام کا وقت ہوتا ہے زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق کچھ لوگ کمپیوٹر پر کام کرتے وقت کرتے وقت ، لکھتے ہوئے، پڑھتے ہوئے یا ٹی وی دیکھتے ہوئے ٹانگیں ہلاتےرہتے ہیں۔ اس بارے میں ایک ریسرچ یہ بھی کہتی ہے کہ جسم میں حرکت کرناآپ کےکام میں توجہ کو بہتر بناسکتی ہے۔

ٹا نگوں میں غیر ضروری حرکت پیداہونےکی ایک اور وجہ بوریت بھی بتائی گئی ہے، جسم میں حرکت پیدا کرنے سے اسٹر یس بھی کم ہوتا ہے۔ جب انسان ماحول میں بیزاری کا شکار ہوتا ہے تو وہ اس کیفیت کو کافی حد تک کم کرنے کے لیے غیر ارادی طور پر جسم میں جنبش کرنا شروع کر دیتا ہے۔

ماہرین کی ایک اور دلیل یہ بھی ہے کہ کچھ لوگ اپنی ٹانگوں کو ہلانے کے بجائے ہاتھوں کی انگلیاں چٹخاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے لئے اعزاز


اس تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کافی دیر تک ایک ہی طریقے سے بیٹھنا ہو تو بیٹھنے کے طریقے کو بدل لینا چاہیے، کسی اور جگہ جا کر بیٹھ جانا چاہیے کیونکہ لمبے وقت تک ایک ہی جگہ بیٹھنے سے بھی ٹانگوں میں غیر ارادری طور پر حرکت پیدا ہوجا تی ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago