شہروز سبزواری نا نا کرتے، سہیلی صدف کنول کو ہاں کربیٹھے

syra shahrozsyra shahroz

جوں تو لگتا پے گویا پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ان دنوں شادیوں کا گویا کوئی موسم چل رہا ہو۔ اقراء عزیز اور یاسر حسین کی شادی سے لیکر احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی سوشل میڈیا پر کافی چرچا رہی ہے۔

البتہ کل ہونے والی شادی نے تو گویا تمام اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ اگر ٹوئیٹر کی ہی بات کرلی جائے تو اس وقت اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول کی شادی اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے ۔ البتہ گزشتہ شادی شدہ جوڑوں کے برعکس اس جوڑے کو انتہائی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اداکارہ صدف کنول پر الزام ہے کہ انہوں ایک ہستے بستے گھر کو توڑ کر اپنا گھر بسایا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے اداکار شہروز سبزواری کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بےوفا انسان قرار دیا جس نے اپنی پہلی بیوی کا ساتھ نہ نبھایا۔

جبکہ اس پوری صورتحال میں اگر سب سے زیادہ کسی کے حوصلے اور ہمت کی تعریف کی جارہی ہے تو وہ ہیں شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف۔ جنہوں نے اس پورے معاملے پر ناصرف بہادری دیکھائی بلکہ خاموشی بھی اختیار کرکے رکھی۔ لوگوں ان کو محبت بھرے اپنے پیغامات بھیجے بلکہ انھیں “دلوں کی رانی” قرار دے دیا۔

یاد رہے جبکہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے مابین علحیدگی خبریں سامنے آئیں تھیں تو اس وقت یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ اس علیحدگی کی سب سے بڑی وجہ اداکارہ صدف کنول ہیں البتہ شہروز سبزواری نے ان خبروں کی سرے سے تنقید کردی تھی اور کہا تھا کہ وہ اور صدف کنول محض اچھے دوست ہیں اور ان کا اس طلاق سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ البتہ اب اس طرح کی خفیہ شادی کی اچانک خبر نے پچھلی تمام افواہوں کو درست ثابت کردیا ہے۔

البتہ سائرہ یوسف ماضی میں ایک بار اس پورے معاملے کو ایک جملے میں بیان کرچکی ہیں۔ جس کا اخذ تھا کہ سائرہ یوسف کی بھی کوئی جگہ لے سکتا ہے۔

دوسری جانب جہاں سائرہ یوسف کو سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے پیار و محبت مل رہی ہے وہیں گزشتہ شام سے اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول پر مختلف انداز میں تنقید ہورہی ہے۔

البتہ ماضی قریب میں سائرہ یوسف ایک انٹرویو میں شہروز سبزواری کو طلاق کی وجہ قرار دے چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس عرصے میں اگرچہ انہوں نے اپنے آپ کو کافی سمجھایا اور اپنے بارے میں کافی نئی چیزیں ڈھونڈی البتہ مجھے زندگی میں آگے بڑھنا پڑا یہ سوچ کر کہ لوگوں کے رویوں کا شاید مجھ سے کوئی لینا دینا نہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

2 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

3 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago