ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے سائرہ یوسف شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد کچھ عرصہ ٹیلی ویژن اسکرین سے غائب رہیں لیکن اب انہوں نے دوبارہ ماڈلنگ اور ایکٹینگ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور وہ ان دنوں ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے نئے ڈرامہ سیریل ‘صنف آہن’ میں آرزو کا کردار بخوبی نبھاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان، رمشا خان اور سجل علی شامل ہیں۔
حال ہی میں سائرہ یوسف نے ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر ، سابقہ شوہر اور اپنی بیٹی نورے سے متعلق بات چیت کی۔ اس انٹرویو میں میزبان نے سائرہ یوسف سے سوال کیا کہ کیا آپ کی بیٹی نورے آپ کے پرگراموں کو دیکھتی ہے؟ جس پر سائرہ یوسف نے کہا کہ جی بالکل ! وہ میرے ڈرامہ سیریلز دیکھتی ہے اور دیکھ کر خوب انجوائے بھی کرتی ہے۔
سائرہ یوسف نے بتایا کہ بچے بہت سچ بولنے والے ہوتے ہیں۔ اکثر وہ مجھے ٹی وی پر دیکھ کر کہتی ہے کہ ماما آپ اچھی نہیں لگ رہیں لیکن صنف آہن دیکھ کر نورے نے میری تعریف کی کہ ماما آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں۔
سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی طلاق اور بیٹی کی پرورش پر کے حوالے سے میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کو بحیثیت سنگل پیرنٹ کن چیلیجز کا سامنا ہے؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے زیادہ کچھ چیلنجنگ نہیں ہے کیونکہ شہروز اور ان کی فیملی مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہروز اور میں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم اپنی بیٹی کی مل کر پیرنٹنگ کریں گے۔اداکارہ نے بتایا کہ نورے کو اپنے والد کی کمی محسوس نہیں ہوتی کہ کیونکہ شہروز اور اس کے دادا دادی اس کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاہم بطور والدہ وہ اپنی بیٹی سے کوئی چیز نہیں چھپاتیں اور انہیں اچھے طریقے سے ہر بات سمجھاتی ہیں۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صنف آہن ڈرامے کی شوٹنگ کے لئے جب وہ تمام اداکاراؤں کے ساتھ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ گئیں تو وہ اپنی 7 سالہ بیٹی نورے کو بھی ساتھ لی گئیں جو تمام اداکاراؤں کے ساتھ گھل مل گئی تھی۔
مزید پڑھیں : سائرہ اور صدف کنول دونوں ہی ہماری بیٹیاں ہیں، بہروز سبزواری
خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی نورے ہے۔ دونوں کے درمیان مارچ 2020 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے چند ہفتوں بعد شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کی کرلی جبکہ سائرہ یوسف نے تاحال شادی نہیں کی ہے۔ لیکن طلاق کے باوجود یہ دونوں والدین اپنی بیٹی کی پرورش میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ اس سے قبل احسن خان کے شو میں شہروز سبزواری نے بھی اپنی بیٹی کے حوالے سے بتایا تھا کہ نورے اپنی والدہ سائرہ کے ساتھ رہتی ہے اور وہ اُس کی بہت اچھی تربیت کررہی ہے۔ شہروز سبزواری نے کہا تھا کہ اولاد کی تربیت ماں سے اچھی کوئی نہیں کرسکتا ہے اور سائرہ نے نورے کی بہت اچھی تربیت کی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…