عید الفطر پر ریلیز ہونے والی کامیڈی ایکشن فلم ‘گھبرانا نہیں ہے’ میں صبا قمر اور سید جبران مرکزی کرداروں میں دکھائی دئیے۔
سید جبران نے اپنی ساتھی اداکارہ صبا قمر کے بارے میں یہ انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا ہے کہ انہوں نے بڑی کوشش کی کہ صبا سے تعلقات دوستی سے زیادہ بڑھیں لیکن اس انہوں نے لفٹ ہی نہیں کروائی۔
حال ہی میں سید جبران نے ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ اداکارائیں صبا قمر اور سجل علی ہیں، وہ ان دونوں کے کام کو بے حد پسند کرتے ہیں جب کہ صبا سے ماضی میں وہ دوستی کرنا چاہتے تھے۔ اداکار نے 2004 میں صبا قمر سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ سنایا کہ ‘اس وقت میرا اداکاری کا پہلا سال تھا، میں کراچی ایک کمرشل کرنے آیا تھا جس میں میرے ساتھ صبا تھیں، مجھے معلوم تھا کہ کوئی ماڈل لاہور سے آئی ہے’۔
اس موقع پر سید جبران نے بتایا کہ ‘یہ میرے ساتھ بیٹھی تھیں لیکن اس نے مجھے بالکل لفٹ نہیں کروائی، ہلکی سی بات چیت ہوئی’۔انہوں نے بتایا ‘اس کے بعد میں اسلام آباد ایک ڈرامہ شوٹ کرنے گیا جس میں میرے ساتھ صبا بھی تھیں، تب ہماری دوستی کی شروعات ہوئی، پھر میں نے بڑی کوشش کی کہ صبا سے میرے تعلقات دوستی سے زیادہ بڑھیں لیکن اس نے لفٹ ہی نہیں کروائی’۔
سید جبران نے مزید انکشاف کیا کہ ‘ایک دن میں نے اسے بہلا پھسلا کے ڈنر کے لیے تیار کیا لیکن صبا اتنی تیز تھی، وہ مان تو گئی لیکن جب میں اسے لینے گیا تو یہ پوری ٹیم کو ساتھ لے آئی’۔
دوران انٹرویو اداکار نے بتایا کہ ‘اس دن کے بعد سے میں نے ہار مان لی کہ صبا قمر کے ساتھ دوستی سے زیادہ کچھ نہیں ہو سکتا، اس سے صرف دوستی رکھو، اس دن کے بعد سے میری صبا کے ساتھ بہترین دوستی ہوگئی’۔
خوبرو اداکار سید جبران زیادہ تر ڈراموں میں ایک انتہائی غصیلے، سخت اور ظالم مرد کے روپ میں ہی دکھائی دیتے ہیں اور ایک کے بعد ایک ڈرامے میں منفی کردار کرنے کے بعد ان پر نیگیٹو رول کی چھاپ لگ گئی ہے۔ تاہم وہ پاکستان کے بہترین مرد اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ‘رانجھا رانجھا’ کردی میں ان کی کارکردگی کی وجہ سے انہیں بہت سراہا گیا۔ سید جبران نے راولپنڈی میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا تھا لیکن انہوں نے ڈاکٹر کے بجائے اداکار بننے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کبھی بھی شوبز میں آنے کا ارادہ نہیں کیا تھا لیکن وہ اکثر اس بارے میں سوچتے تھے۔ ان کے دوست نے انہیںکمرشل کیلئے آڈیشن دینے کے لئے چیلنج کیا،اس بچکانہ شرط تھا جس کی وجہ سے وہ اداکار بن گیا-
واضح رہے کہ آج کل سید جبران اور ان کی اہلیہ و ماڈل عفیفہ جبران کے درمیان علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنے نام کے ساتھ جبران کا نام ہٹانے کے بعد بولڈ تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں، جس کے بعد صارفین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ جبران اور عفیفہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ سید جبران اور عفیفہ کے تین بچے بھی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…