Categories: پاکستانصحت

مسوڑھے کی خرابی کینسر کا سبب بن سکتی ہیں

ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مسوڑھوں کی بیماری کا سبب بننے والے بیکٹیریا کسی شخص کے سر اور گردن کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھا سکتے ہیں

:مذید پڑھیئں

کیا آپ بھی منہ کی بدبو سے پریشان ہیں؟

مسوڑھوں کی سوزش کہنے کو تو ایک عام سی بیماری ہے لیکن اس سے لاحق خطرات ہماری سوچ سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں اور اگر صحیح وقت پر علاج نہ شروع کرایا تو صحت کے نقصان کا سبب بنتے ہیں۔ مسوڑھوں کی سوزش کا تعلق اگرچہ منہ سے ہوتا ہے اور منہ ہی درحقیقت وہ راستہ ہوتا ہے جہاں سے کھانا ، پانی یہاں تک کہ ہوا بھی جسم میں داخل ہوتی ہے اس وجہ سے اگر اس راستے میں کوئی خرابی ہوگی تو اس کا اثر پورے جسم پر پڑے گا۔

Swollen Gums Cause Cancer

     یہ ایک ایسا انفیکشن ہوتا ہے جو مسوڑھوں کی بنیاد کو کمزور کرتا ہے اور اس کی  سب سے بڑی وجہ پلاک (دانتوں میں جم کر بیماری پھیلانے والا جرثوما) اور ٹارٹر (دانتوں میں جمی ہوئی پیلاہٹ) ہوتی ہے اور یہ بیماری نہ صرف ہمارے دانتوں بلکہ  پورے جسم پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

 دانتوں پر پلاک جو کہ نظر نہ آنے والا چپکنے والی تہہ ہوتی ہے جو کہ منہ میں موجود بیکٹیریا اور  منہ میں رہ جانے والے خوراک کے ذرات کے ساتھ مل کر بنتی ہے باقاعدگی کے ساتھ اسے صاف نہیں کیا جاتا تو وہ جم کر ٹارٹر میں تبدیل ہوجاتی ہے اور اسے صاف کرنا بےحد مشکل ہوجاتا ہے یہ مسوڑھوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور پھر اس سے دانتوں کے ڈاکٹر کی مدد سے ہی چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

 بظاہر معمولی سمجھی جانے والی عام سی سوزش کینسر جیسی مہلک بیماری  کے اثرات کو منہ میں بھی پہنچاسکتی ہے مسوڑھوں کی سوزش کی وجہ سے پیدا ہونے والا بیکـٹیریا باآسانی خوراک کی نالی میں پہنچ کر ایسا انفیکشن پھیلاتا ہے جو خوراک کی نالی میں کینسر کے جراثیم کو بڑھنے میں مدد کرتا ہے اور گلے اور معدے کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔

 ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ دانتوں کی سوزش کا شکار تھے ان میں سے 30 فیصد لوگ خوراک کی نالی کے کینسر کا شکار تھے اور 40 فیصد لوگ معدے کے کینسر کے شکار تھے

شریک سینئر مصنف ڈاکٹر رچرڈ ہیز کا کہنا تھا کہ ہمارے نتائج منہ کی صحت بخش عادات کو برقرار رکھنے کی ایک اور وجہ پیش کرتے ہیں۔

محققین نے پایا کہ ایک درجن سے زیادہ بیکٹیریا کی اقسام سر اور گردن کے کینسر کے 50 فیصد بڑھتے ہوئے خطرے سے جڑی ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دانتوں کو برش کرنے اور فلاس کرنے سے نہ صرف پیریڈونٹل بیماری کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ سر اور گردن کے کینسر سے بھی بچاؤ ممکن ہے۔

محققین نے نوٹ کیا کہ ان میں سے کچھ جرثومے مسوڑھوں کے سنگین انفیکشن میں حصہ ڈالتے ہیں جو جبڑے کی ہڈی اور دانتوں کے گرد نرم بافتوں کو کھاتے ہیں۔

۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago