سوات میں نوجوانوں نے ارتغرل غازی کے طرز کا پشتو ڈرامہ تیار کرلیا

تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات کی تاریخ پر بننے والا مشہور و معروف ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی گزشتہ برس پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اردو ڈبنگ میں سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر یکم رمضان المبارک سے نشر کیا گیا تھا۔ یہ ڈرامہ سریز مسلمان کی 13 ویں صدی کی فتوحات اور سلطنت عثمانیہ کے بانی ارتغرل غازی کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ اس ڈرامے کو پاکستان میں عوام کی جانب سے خوط پسند کیا گیا ہے، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ آج بھی لوگ اس ڈرامے کے سحر میں مبتلا ہیں۔ اس ہی سلسلے میں سوات سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوان اب اس ڈرامے میں کو دوبارہ سے تشکیل دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عباس نامی طالب علم، جس کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے ہے، وہ مقامی فنکاروں کے ساتھ مل کر جنہیں عرضگاری کہا جاتا ہے، ارتغرل غازی کے طرز کا ایک ڈرامہ بنا رہے ہیں۔ عباس کا کہنا ہے کہ جب ہم نے ارتغرل غازی ڈرامہ دیکھا، ہمیں بہت زیادہ پسند آیا۔ چنانچہ دوستوں کی جانب سے ایک آئیڈیا آیا کہ کیوں نہ ارتغرل کے طرز کا ایک ڈرامہ بنایا جائے، لہذا پھر ہم نے اس پر کام شروع کردیا۔ اور اب ہم 75 فیصد تک اس ڈرامے کو مکمل کرچکے ہیں۔ امید ہے کہ بقیہ شوٹنگ بھی عید تک مکمل کرلی جائے گی۔

Image Source: Youtube

اس ڈرامے کے ہدایتکار اور پروڈیوسر عباس کا کہنا تھا کہ لوگوں کی ڈرامہ ارتغرل غازی سے محبت نے انہیں ایسا کرنے پر مجبور کردیا۔ ڈرامہ پشتو زبان میں نشر کیا جائے گا، جس کا کل دورانیہ تقریباً 3 گھنٹے پر مبنی ہوگا۔ جبکہ ہم مجموعی طور پر اس ڈرامے کو اپنے یوٹیوب چینل پر 18 اقساط میں پیش کریں گے۔

انڈیپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے نوجوان عباس نے بتایا کہ اس ڈرامے میں تقریباً 70 کے قریب کردار ہونگے، جن میں 20 کے قریب مرکزی اور اہم کردار ہونگے۔ اگر اس ڈرامے کی شوٹنگ کی بات کریں تو اس کی شوٹنگ سوات کے مختلف پہاڑی علاقوں میں کی گئی ہے جبکہ کچھ سینز کو مالم جبہ کے مقام پر بھی عکس بند کیا گیا ہے۔

Image Source: Youtube

ڈرامے میں ہونے والے اخراجات کے بارے میں عباس نے کہا کہ ڈرامے کی لاگت پر تمام پیسے اس نے اپنی جیب سے خرچ کئے ہیں۔ اس کے علاوہ ، ڈرامے میں استعمال ہونے والی تلواریں ، خصوصی جیکٹس ، کلہاڑیوں ، کراس مارک یونیفارم اور دیگر اشیاء کی قیمت ہی لگ بھگ 4 لاکھ ہے۔

Image Source: Youtube

عباس نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ اس ڈرامے میں جتنے بھی آئٹمز استعمال ہوئے ہیں، وہ سب اس نے خود اپنے ہاتھوں سے تیار کئے ہیں، اور اب اسے اس کام میں اتنی مہارت آگئی ہے کہ اب اس نے یہ تمام آئٹمز اپنے گھر کے پاس دوکان پر بنا کر بیچنا بھی شروع کردیئے ہیں۔

انڈیپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے عباس نے مزید کہا کہ اس ڈرامے میں سپاہیوں کے کرداروں نے جو خاص جیکٹس پہن رکھی ہیں، ان کی قیمت تقریباً 5 ہزار سے 8 ہزار کے تک ہے جبکہ ڈرامے میں استعمال ہونے والی تلواریں 4 ہزار سے 5 ہزار تک ہیں۔

ڈرامے کے ہدایتکار اور پروڈیوسر عباس کے مطابق اس ڈرامے کی کوئی خاص تھیم نہیں ہے، اس ڈرامے کی کہانی تقریبا ترکش ڈرامے ارتغرل غازی جیسی ہے، اس ڈرامے میں ہم قلعہ فتح کریں گے اور چنگیں لڑیں گے۔

واضح رہے چند روز قبل اس ڈرامے میں کردار ادا کرنے والے مقامی فنکاروں نے کراچی میں ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی میں عبدالرحمن الپ کا کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار جلال علی سے ملاقات بھی کی تھی۔

اس موقع پر ترکش اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ لوگ خاص کر کراچی آئے ہم سے ملاقات کرنے کے لئے، جس میں انہوں نے 1700 کلو میٹر کا سفر ڈیڑھ دن میں طے کیا، لہذا ہمیں بہت اچھا لگا اور ہم ان کے بہت زیادہ شکر گزار ہیں۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل امریکی ریاست وسکونسن کی 60 سالہ رہائشی، جنہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام خدیجہ رکھا ہے۔ وہ نیٹ فلکس پر کچھ سیزن تلاش کررہیں تھیں تو اچانک انہیں ترکش ڈرامہ سیریز ارتغرل غازی نظر آیا۔ لہذا انہوں نے وہاں پھر اس سیزن کے بارے میں تفصیلات پڑھیں، تو انہیں اس میں دلچسپی پیدا ہوئی اور پھر انہوں نے اس سیزن کو دیکھنا شروع کردیا اور اس سیزن نے انہیں اس حد تک متاثر کیا کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا۔

Story Credit: Independent Urdu

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

1 day ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago